خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی نے خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Posted On: 08 JUL 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی:8؍ جولائی،2021۔ ڈاکٹر منجپارہ مہندربھائی نے آج یہاں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے علاوہ انھیں وزارت آیوش میں وزیر مملکت کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DZ2F.jpg

ڈاکٹر مہندر بھائی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور گجرات کے سریندر نگر حلقہ سے 17 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

وزیر موصوف نے گجرات یونیورسٹی سے جنرل میڈیسن اور علاج معالجے میں ایم ڈی کیا ہے اور اپنے سیاسی کریئر سے قبل ڈاکٹر مہندربھائی گجرات میں کارڈیالوجسٹ اور میڈیسن کے پروفیسر کی حیثیت سے ایک ممتاز کریئر رکھتے تھے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6345


(Release ID: 1733901) Visitor Counter : 198