کوئلے کی وزارت
دانوے راؤ صاحب داداراؤ نے کانکنی کی وزارت میں وزیر مملکت اور کوئلے کی وزارت میں وزیر مملکت حیثیت سے چارج سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
08 JUL 2021 2:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 ؍جولائی : جناب دانوے راؤ صاحب داداراؤ نے آج یہاں کوئلے کی وزارت اور کانکنی کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ کوئلہ اور کانکنی کے علاوہ انہیں ریلوے کی وزارت میں وزیر مملکت کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔ مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے جناب دانوے راؤ صاحب داداراؤ کو آج نئی ذمہ داری سنبھالنے پر اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
کوئلہ کے سکریٹری جناب انل کمار جین ، اور کانکنی کے سکریٹری جناب الوک ٹنڈن اور دونوں وزارتوں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ ق ر
U-6327
(रिलीज़ आईडी: 1733679)
आगंतुक पटल : 189