وزارت خزانہ

ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ نے خزانے کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 08 JUL 2021 2:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08 ؍جولائی :  ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ نے  آج یہاں  خزانے کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OKZK.jpg

ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ  نے نارتھ بلاک میں آج وزارت خزانہ میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھالا

ڈاکٹر کراڈ  راجیہ سبھا کے  پہلی بار  ممبر ہیں۔ عوامی خدمت میں سرگرم ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ  اورنگ  آباد میونسپل کارپوریشن کے  میئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ مراٹھواڑہ لیگل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں۔ 64  سالہ ڈاکٹر  کشن راؤ کراڈ  پیشے سے  ایک ڈاکٹر ہیں۔

ایم بی بی ایس ڈگری کے علاوہ ڈاکٹر کراڈ  جنرل سرجری میں ایم ایس ہیں اور  ماہر اطفال سرجری میں ایم سی ایچ ہیں اور  انہوں نے  ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر  مراٹھواڑہ اور ممبئی  یونیورسٹی سے جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

U-6326


(Release ID: 1733677) Visitor Counter : 191