پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مرکزی وزیربرائے پٹرولیم اور قدرتی گیس کا عہدہ سنبھالا


جناب رامیسور تیلی نے وزارت میں وزیرمملکت کا چارج لیا

Posted On: 08 JUL 2021 1:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 08 جولائی: جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے آج کابینی وزیر کی حیثیت سے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ جناب رامیسورتیلی نے  مذکورہ وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج لیا۔ اس موقع پر کابینہ میں ردوبدل سے قبل  اس وزارت  کے  انچارج جناب دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

image001S36K.jpg

اس موقع پر جناب  پوری نے یہ بیان دیا:

"آج ، میں محترم وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی جی کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر اعزاز محسوس کررہا ہوں جنہوں نے مجھے اس اہم وزارت کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ جناب  دھرمیندر پردھان جی نے یہاں گرانقدر خدمات انجام دی  ہیں اور جو نقش راہ متعین کیا ہے اس پر چلنا میرے لیے سعادت کی  بات ہے۔

اس وزارت کا کام ملک کے ہر شہری کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پرجوڑتا ہے۔ اس وزارت میں توانائی کے تعلق سے بے پناہ صلاحیتیں اور متعدد چیلنجز ہیں۔ بدلتے وقت کے مطابق ڈھالنے ، نئی ٹکنالوجیوں کواختیار کرنے اور پوری دنیا میں ہونے والی توانائی کی منتقلی کے مطابق خود کو ڈھالنے کی ضرورت ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔

جب ہم 5 کھرب معیشت کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں ، توانائی کی دستیابی اور کھپت اہمیت کا حامل ہوگی۔ میری توجہ خام اور قدرتی گیس کی گھریلو پیداوار میں اضافہ پر مرکوز رہے گی ، وزیر اعظم کے خود کفیل بھارت کے وژن کے مطابق ہمیں کام کرنا ہے اور ان کے اعتماد پر کھرا اترنا ہے۔

میں ملک میں قدرتی گیس پر مبنی معیشت کی ترقی کی طرف بھی کام کروں گا اور 2030 تک ملک کے بنیادی توانائی میں قدرتی گیس کا حصہ بڑھا کر 15 فیصد کردیا جائے گا جیسا کہ محترم وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے۔

گذشتہ سات برسوں میں ، میرے پیش روجناب  دھرمیندر پردھان جی کی قابل رہنمائی کے ساتھ ، اس شعبے میں متعدد نئی نئی  اصلاحات اور اقدامات کا آغاز ہوا ہے۔ میں ان کو آگے لے جانے کی کوشش کروں گا ، اور وزیر اعظم ، عام لوگوں  اور ملک کی توقعات  پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوششیں کروں گا۔

*****************

ش ح - س  ک

U.No. : 6322


(Release ID: 1733647) Visitor Counter : 163