صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ19- ٹیکوں سے متعلق تازہ ترین تفصیلات


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 21 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں

1.97 کروڑ سے زائد خوراکیں اب بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس لگائے جانے کے لیے دستیاب ہیں

Posted On: 20 MAY 2021 1:43PM by PIB Delhi

  

ٹیسٹ، ٹریک، معالجے اور کووڈ کے تقاضوں سے  متعلق برتاؤ اپنانے سمیت  اس وبائی مرض پر قابو حاصل کرنے اور اس کا انتظام کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے اپنائی گئی جامع حکمت عملی میں ٹیکہ کاری ایک لازمی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ ملک گیر پیمانے پر ٹیکہ کاری کے مہم چلانے کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی جانب سے کلی طور پر مفت کووڈ ٹیکوں کی فراہمی کے ذریعے ان کی مدد کرتی آئی ہے۔

حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹیکوں کی براہ راست حصولیابی کا راستہ بھی ہموار کرتی رہی ہے۔

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی لچیلی اور مہمیز کردہ مرحلہ تین کی حکمت عملی یکم مئی 2021 سے شروع ہوئی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت، ہر مہینے مجموعی مرکزی ڈرگ لیباریٹری (سی ڈی ایل) کی جانب سے 50 فیصد ٹیکوں کے معاملے میں کسی بھی مینوفیکچرر کو منظوری دی جاتی ہے، جس کی حصولیابی حکومت ہند کو کرنی ہوتی ہے۔ یہ تمام خوراکیں ریاستی حکومتوں کو حسب معمول مفت فراہم کی جاتی رہیں گی، جیسا کہ اس سے قبل بھی کیا جاتا رہا ہے۔

حکومت ہند نے اب تک مفت زمرے کے تحت اور براہ راست حصولیابی زمرے کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 21 کروڑ ٹیکوں سے زائد کی خوراکیں (210731130) فراہم کی ہیں۔ ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی کھپت آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق 190960575 خوراکوں کے بقدر ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی تقریبا 2.00 کروڑ (19770555) کووڈ ٹیکوں کی خوراکیں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ تقریبا 26 لاکھ (2598760) ٹیکوں کی خوراکیں  بہم رسانی کے مراحل میں ہیں اور آئندہ تین دنوں میں ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام والے علاقے انہیں حاصل کرلیں گے۔

********** ***

( ش ح ۔م ن ۔ ت ع (

 U.No. 6320

 



(Release ID: 1733633) Visitor Counter : 194