صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں اب تک 36.48 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


پچھلے 24 گھنٹے میں یومیہ کووڈ کے 45892 نئے معاملے درج ہوئے

سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 460704 ہے جو کل معاملوں کا 1.50 فیصد ہے

یومیہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح ( 2.42 فیصد) ایک مہینہ میں 5فیصد سے کم

Posted On: 08 JUL 2021 10:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی 8 جولائی 2021 : آج صبح 7.00 بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق  بھارت میں مجموعی طور پر 36.48 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔آج صبح عبوری رپورٹ کے مطابق 4740833 سیشنز کے ذریعہ کل 364847549 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 3381671 ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہیں

 

حفظان صحت کے ورکرس

پہلی خوراک

1,02,38,831

دوسری خوراک

73,57,382

پیش پیش رہنے والے ورکرس

پہلی خوراک

1,76,29,332

دوسری خوراک

97,78,648

18 سے 44 سال کی عمر تک کے لوگ

پہلی خوراک

10,63,61,310

دوسری خوراک

31,93,918

45سے 59 سال کی عمر تک کے لوگ

پہلی خوراک

9,21,04,824

دوسری خوراک

2,14,42,733

60سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

پہلی خوراک

6,95,55,573

دوسری خوراک

2,71,84,998

میزان

36,48,47,549

سبھی کے لئے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کانیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا، مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے دائرے کی رفتار کو بڑھانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران یومیہ 45892 نئے معاملے درج ہوئے۔

 لگاتار گیارہویں دن کے بعد سے یومیہ 50000 سے بھی کم نئے معاملوں کی اطلاع ہے۔ یہ نتیجہ ہے مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور مضبوط کوششوں کا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OZCR.jpg

بھارت میں آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد 460704 ہے اور اب زیر علاج مریضوں کے معاملے ملک کے کل پازیٹو معاملوں کا صرف 1.50 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023S7X.jpg

عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے متاثرہ افراد میں سے 29843825 افراد پہلے ہی کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں 44291 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر شفایاب ہونے وا لوں کی شرح 97.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو  کووڈ کے  صحتیاب ہونےوالے لوگوں کی لگاتار اضافہ کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W4S6.jpg

 

ملک میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے میں کل 1893800 لوگوں کی جانچ کی گئی، مجموعی طور پربھارت میں اب تک 42.52 کروڑ (425225897) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ایک جانب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب ہفتہ وار  جانچ کے  بعد متاثر پائے جانے والوں کے معاملے میں لگاتار کمی دیکھی جارہی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹیوٹی ریٹ فی الحال 2.37 فیصد ہے جبکہ آج پازیٹیوٹی ریٹ 2.42 فیصد پر ہے۔لگاتار 17 ویں دن یومیہ پازیٹیوٹی ریٹ 3 فیصد سے بھی کم ہیں اور ایک مہینہ سے 5 فیصد سے بھی کم پر ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M5JW.jpg

 

******

U-NO.6307

ش ح ۔ح ا۔ ف ر



(Release ID: 1733580) Visitor Counter : 191