بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے کچھ کے رام باغ میں ریاستی سرکاری اسپتال میں تانبے کی پائپنگ نیٹ ورک کے ساتھ میڈیکل آکسیجن جنریٹر یونٹ کا افتتاح کیا


پلانٹ، اسپتال میں تمام بیڈس اور وارڈوں کو ہموار اور مستقل آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے گا: جناب منڈاویا

Posted On: 07 JUL 2021 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 جولائی   2021:    بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویا نے آج کچھ کے رام باغ میں  ریاستی سرکاری اسپتال میں تانبے کی پائپنگ نیٹ ورک کے ساتھ طبی آکسیجن جنریٹرس  یونٹ کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ دین دیال  پورٹ میں لگ بھگ 50 لاکھ روپئے کی لاگت سے اسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے یہ سہولت لگائی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00178CM.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے پورٹ کی ٹیم اور تمام شراکت داروں ایک مہینے کے اندر ہی دوسرا آکسیجن پلانٹ تنصیب کرنے کیلئے مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پلانٹ اسپتال  تمام بیڈس اور وارڈوں کو آسان اور مسلسل   آکسیجن کی فراہمی کے لیے  مہم جویانہ آکسیجن ریفلنگ کو یقینی بنائے گا۔ جناب منڈاویا نے کہا کہ تمام پورٹس اپنی سی ایس آر سرگرمیوں  کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں اپنا رول نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بندرگاہوں کی ذمے داری ہے کہ وہ قرب وجوار میں رہنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G2KF.jpg

گاندھی دھام، رام باغ کے سرکاری اسپتال میں نصب آکسیجن جنریٹر کا یہ یونٹ  20000 لیٹر  فی گھنٹے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ اسے 5-6 بار پریشر پر کام کرتا ہے جو کووڈ کے ساتھ ساتھ علاقے کے دوسرے مریضوں کے علاج کے لیے بھی ہوسکتا ہے۔ یہ نظام مریضوں کے علاج کے لیے بار بار سلینڈر لگانے کی زحمت کو ختم کردے گا  اور اسپتال میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

اس سے قبل 2 جون 2021 کو وزیر موصوف نے 20 سی یو ایم فی گھنٹہ صلاحیت کے طبی آکسیجن جنریٹر یونٹ کا افتتاح کیا تھا۔ اس میں تانبا پائپنگ نیٹ ورک کے ساتھ  اس سے منسلک سہولیات جیسے فائر فائٹنگ نظام  اور خودکار آکسیجن سورس چینج اوور نظام کے ساتھ،  گاندھی دھام، گوپال پوری (کچھ)کے  پورٹ اسپتال میں  مریضوں کے علاج کی دیکھ ریکھ کے لیے لگایا گیا تھا۔ وبا کے منظر نامے میں تمام اہم پورٹس میں سے  دین دیال پورٹ پہلا ایسا پورٹ ہے جس میں اس طرح کے آکسیجن بنانے والے یونٹ  کی تنصیب کی اور اسے چالو کیا۔ ڈی پی ٹی نے کووڈ کے خلاف جدوجہد میں مختلف اقدامات   اٹھائے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

  • گوپال پوری کے ڈپی ٹی ہاسپٹل میں  14 اپریل 2021 کو  کووڈ دیکھ بھال مرکز  نے کام کرنا شروع کردیا تھا جو  موجودہ طبی افسران  اور عملے کے ذریعے  چلایا جارہا ہے اور جس میں او پی ڈی  کی کنسلٹیشن اور کاؤنسلنگ کی خدمات متاثر نہیں ہو رہی ہیں۔
  • 7 میڈیکل آفیسرس (ایم بی بی ایس) اور بہت سا نیم طبی عملہ  کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام پر رکھا گیا ہے تاکہ چوبیسوں گھنٹے طبی افسران کی مناسب تعداد کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔
  • 200 جمبو کلینڈر،3 وینٹی لیٹرس، 5 آکسیجن کنسنٹریٹرس، آکسیجن  کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے خریدے گئے ہیں۔
  • کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن ڈی پی ٹی اسپتال میں فراہم کیا جارہا ہے جو نہ صرف ڈی پی ٹی کے مستفیدین بلکہ  عوام الناس کے لیے بھی ہے۔
  • ڈی پی ٹی اسپتالوں میں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 کی جانچ کی جارہی ہے۔
  • لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند  افراد کو 10000 کی تعداد میں راشن  کٹیں فراہم کی گئیں۔
  • آئی سی یو/ پی آئی سی یو وضع کرنے کے لیے اقدام شروع  کردیئے گئے ہیں۔
  • لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران مزدوروں  کو مفت کھانے کی سہولت ۔

اس موقع پر سیاحت ، گجرات سرکار کی سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کی بہبود کےوزیر مملکت  جناب وسن بھائی اہیر،  رکن پارلیمنٹ جناب ونود چھاوڑا، بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت  کے سکریٹری ڈاکٹرسنجیو رنجن کے ساتھ ساتھ وزارت کے سینئر عہدیدار بھی  موجودتھے۔

*****

U.No.6288

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1733550) Visitor Counter : 222