وزارت دفاع

آئی این ایس تبرنے اٹلی کے نیپلس کی بندرگاہ میں داخل نیپلس کے سمندرمیں


اٹلی کی بحریہ کے ساتھ مشقیں کیں

Posted On: 07 JUL 2021 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07؍جولائی  :بحرروم میں جاری اپنی تعیناتی کے حصے کے طورپرآئی این ایس تبر3جولائی  2021کو اٹلی کے نیپلس کی بندرگاہ میں داخل ہوا، جہاں اٹلی کی بحریہ نے سمندری جہازتبرکا شاندارخیرمقدم کیا۔ بندرگاہ اپنے قیام کے دوران کمانڈنگ آفیسرکیپٹن مہیش منگی پوری نے  نیپلس میں علاقائی اٹلی بحریہ ہیڈکوارٹرس اور پوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹرس میں نیپلس اتھارٹی کے پری فیکٹ کے سینئرافسروں سے ملاقات کی ۔ بندرگاہ سے روانگی پرجہاز تبرنے آئی ٹی ایس انٹونیو مارسی گلیا( ایف 597) کے ساتھ بحری شراکت داری مشقیں بھی کیں ۔ آئی ٹی ایس انٹونیو اٹلی کی بحریہ کا فرنٹ لائن جہاز ہے ۔ یہ مشقیں تری ہینین سمندرمیں 4اور5جولائی ، 2021کو کی گئیں ۔ مشقوں کے دوران ہوائی ڈیفنس طریقہ کارسمیت بحری آپریشن کے وسیع دائرے کا احاطہ کیاگیا۔ یہ بحری مشقیں انٹرآپرے بلٹی بڑھانے میں دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچائیں گی اور بحری خطرات کے خلاف مشترکہ آپریشن کو مستحکم کرنے میں مدد گارثابت ہوں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)CMRH.jpeg

 

***********

)07.07.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-6275



(Release ID: 1733328) Visitor Counter : 280