صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چار ملکوں کے سفیروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندستان کے صدر جمہوریہ کو اپنی اسناد پیش کیں  

Posted On: 06 JUL 2021 4:51PM by PIB Delhi

ہندستان کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے جمہوریہ کولمبیا، ارگوے، جمائیکا  اور ریپبلک آف آرمینیا کے سفریوں/ہائی کمشنروں کی اسناد آج (6جولائی 2021) کو ایک ورچوئل تقریب میں قبول کیں۔ جن لوگوں نے اپنی اسناد پیش کیں وہ ہیں : ۔

.1     عزت مآب محترمہ ماریانا پیچیکو مونٹیس، جمہوریہ کولمبیا کی سفیر

.2     عزت مآب البرٹو انٹونیو گانی امریلا ، ارگوئے کے سفیر

.3     عزت مآب جناب جین کیٹس میتھیو ہال، جمائکا کے ہائی کمشنر

.4     عزت مآب جناب یوری بابا کھنیان، جمہوریہ آرمینیا کے سفیر

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RA4_0400ICBJ.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RA4_0408YO6Z.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RA4_0414B4YA.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RA4_0417305R.JPG

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ان سفیروں کو انکے تقرر پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کے تمام ملکوں کے ساتھ گرمجوش اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمارے تعلقات امن اور خوشحالی کے یکساں نظرئیے پر مبنی ہیں۔

صدر کو وند نے کہا کہ ہندستان کووڈ 19-عالمی وباء سے نمٹنے کی ایک فیصلہ کن اور مربوط کارروائی کی عالمی کوششوں میں پیش پیش ہے تاکہ ہماری اجتمائی صحت اور اقتصادی بہبود کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں دواسازی کے مرکز کے طور پر ہندستان نے کووڈ کے خلاف عالمی لڑائی میں متعدد ملکوں کو مطلوبہ ادویات اور طبی آلوت فراہم کرکے ان کی مدد کی ہے۔

سفیروں/ہائی کمشنروں نے اپنی قیادت کی جانب سے نیک تمنائیں پیش کیں اور ہندستان کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے مسلسل کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔

 

*******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6253

 


(Release ID: 1733247) Visitor Counter : 217