وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نےسال 2018-19 کے قومی سیاحتی ایوارڈس کے لئے اندراجات مدعو کئے ہیں
اندراجات کی وصولی کی آخری تاریخ 10 اگست 2021 ہے
Posted On:
05 JUL 2021 5:15PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے سیاحت کے میدان میں عمدہ کارکردگی کے لئے افراد اور تنظیموں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ قومی سیاحتی ایوارڈز مختلف سیاحت اور سیاحت کی صنعت کے شعبوں میں پیش کیے جاتے ہیں جیسے ریاستی حکومتیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ، درجہ بند ہوٹل ، قدیم ہوٹل ، منظور شدہ ٹریول ایجنٹ ، ٹور آپریٹرز اور سیاحتی ٹرانسپورٹ آپریٹرز ، افراد اور دیگر نجی تنظیمیں۔ یہ ایوارڈس سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے متعلقہ شعبوں میں ان کی کارکردگی کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں نیز انکا مقصدصحت مند مقابلے کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔
درخواستیں جہاں کہیں بھی ہوں، مخصوص فارم میں دینی ہوں گی۔ جب تک کہ کوئی دیگر ہدایت نہ دی جائے، ایوارڈ کے لئے اندراجات کو 2018 سے مارچ 2019 کے دوران شائع کیا جا چکا ہو یا انجام دی گئی سرگرمیاں بھی اسی مدت میں وقوع پذیر ہوئی ہوں۔
متعلقہ ڈویژنوں میں اندراجات کی وصولی کی آخری تاریخ 10 اگست 2021 (سہ پہر 04بجے) ہے اور انٹریز کو کارڈکاپیوں کے طور پر اور ان مخصوص فارمیٹس میں سے ارسال کیا جانا چاہئے۔ قومی سیاحت ایوارڈ برائے سال 2018-19 کے لئے تفصیلات اور رہنما خطوط وزارت سیاحت کی ویب سائٹ www.tourism.gov.in پر دیئے گئے ہیں۔
*****
U.No.6222
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1732999)
Visitor Counter : 149