وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس فارم 15 سی اے / 15 سی بی کی الیکٹرانک فائلنگ میں مزید راحت کی منظوری دی
Posted On:
05 JUL 2021 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 جولائی 2021: آمدنی ٹیکس قانون، 1961 کے مطابق، الیکٹرانک طور پر فارم 15سی اے / 15سی بی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ فی الحال ، ٹیکس دہندگان کسی بھی غیر ملکی ترسیلات زر کے لئے مجاز ڈیلر کو کاپی جمع کروانے سے قبل ، فارم 15سی بی میں چارٹرڈ اکاونٹینٹ کے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ، جہاں بھی قابل اطلاق ہیں، فارم 15سی اے کو ای۔ فائیلیگ پورٹل پراپ لوڈ کرتے ہیں۔
www.incometax.gov.in پورٹل پر انکم ٹیکس فارم 15سی اے / 15سی بی کے الیکٹرانک فائل کرنے میں ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ، سی بی ڈی ٹی نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیکس دہندگان فارم 15سی اے / 15سی بی کو دستی فارمیٹ میں مجاز ڈیلرکو 30 جون 2021 تک کو پیش کرسکتے ہیں۔
اب اس مذکورہ تاریخ میں 15 جولائی 2021 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر ، ٹیکس دہندگان اب مذکورہ فارموں کو دستی شکل میں 15 جولائی 2021 تک مجاز ڈیلروں کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔ مجاز ڈیلروں کوصلاح دی گئی ہے کہ وہ ان فارموں کو، غیر ملکی ترسیلات زر کے مقصد کے لئے، 15 جولائی 2021 تک قبول کریں۔ دستاویز کے شناختی نمبروضع کرنے کے مقصد کے لئے، یہ فارم بعد میں نئے ای فائلنگ پورٹل پراپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
*****
U.No.6221
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1732994)
Visitor Counter : 203