وزارتِ تعلیم
جناب سنجے دھوترے، کل برکس وزراء تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے
مشغولیت، 13 ویں برکس سربراہ کانفرنس کا ایک حصہ ہے جسکی میزبانی ہندوستان کر رہا ہے
آئی جی بی۔ برکس نیٹ ورک یونیورسٹی اور سینئر ایجوکیشن عہدیداروں کا اجلاس گذشتہ ہفتے ہوا تھا
Posted On:
05 JUL 2021 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 جولائی 2021: تعلیم، مواصلات اور الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے کل ورچوئل طور پر، 8 ویں برکس وزراء تعلیم کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس اس سال ہندوستان کے زیر اہتمام 13 ویں برکس سربراہ کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہورہا ہے۔ برکس کے پانچ رکن ممالک کے وزرائے تعلیم، سینئر عہدیداروں کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل، برکس نیٹ ورک یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی گورننگ بورڈ نے، اس اقدام کے تحت رکن ممالک کی اب تک کی پیشرفت پر ایک نظر ڈالنے کے لئے، 29 جون کو ایک اجلاس کیا، اور اسے مزید آگے لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلی تعلیم کے سکریٹری امی کھرے، چیئرمین یو جی سی جناب ڈی پی سنگھ اورآئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر سبھاش چودھری نے، برکس این یو آئی جی بی میں، ہندوستان کے ممبران کے طور پر شرکت کی۔ آئی جی بی نے برکس رکن ممالک میں تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے لئے میکانزم کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جس میں ورچوئل موڈ بھی شامل ہے۔
برکس ممالک کے سینئر تعلیمی عہدیداروں نے بھی، کل ہونے بروکس کے وزرائے تعلیم کے اجلاس سے قبل 2 جولائی کو میٹنگ کی تھی۔
*****
U.No.6220
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1732993)
Visitor Counter : 166