بھاری صنعتوں کی وزارت

بھارت میں عالمی مسابقت والی مینو فیکچرنگ کے لئے  ٹکنالوجی تیار کرنے کے مقصد سے  6 ٹکنالوجی اختراعی پلیٹ فارم لانچ کئے گئے


اعلی سطحی ٹکنالوجی میں اختراع سے  ملک میں خوشحالی آتی ہے،ہمیں  اپنی ضرورتوں کے لئے اختراع کرنی چاہئے اور  ’آتم نربھر بھارت‘ کی جانب لے  جانا چاہئے: جناب پرکاش جاؤڈیکر

Posted On: 02 JUL 2021 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 جولائی 2021،   بھارتی صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج (ورچوول موڈ کے ذریعہ) 6 ٹکنالوجی اختراعی پلیٹ فارموں  کا افتتاح کیا جو کہ  بھارت میں عالمی مسابقت والی مینوفیکچرنگ  کے لئے  ٹکنالوجی تیار کرنے پر   فوکس کریں گے۔

جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم  ’آزادی کا امرت مہوتسو۔ آزادی کے 75 سال کا جشن‘ کی تقریبات کے دوران  ملک کے لئے ایک تحفہ ہیں اور ان سے  بھارتی صنعت کو درپیش ٹکنالوجی سے متعلق مسائل  کو شناخت کرنے  کے لئے    بھارت کے تمام تکنیکی وسائل  اور متعلقہ صنعت کو  ایک پلیٹ فارم پر لانے اور اس کے اجتماعی حل کے میں مدد ملے گی۔  

آئی آئی ٹی مدراس ، سنٹرل  مینوفیکچرنگ  ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آئی)، انٹرنیشنل سینٹر فار آٹو موٹیو ٹکنالوجی (آئی سی  اے ٹی)، اوٹوموٹیو ریسرچ ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) ، بی ایچ ای ایل اور ایچ ایم ٹی  کے ذریعہ آئی آئی ایس سی بنگلور کے تعاون سے  6 ٹکنالوجی پلیٹ فارم تیار کئے گئے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم  صنعت  (او ای ایمس، ٹیئر1 ٹیئر2 او رٹیئر3 کمپنیوں اور خام مال تیار کرنے والوں سمیت)،  اسٹارٹ اپس، ڈومین ایکسپرٹ/ پروفیشنلز، آر اینڈ ڈی  ادارے اور  شعبہ تعلیم (کالج اور یونیورسٹیاں) کو مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی سے متعلق  معاملات پر  ٹکنالوجی سولیوشن، تجاویز  ایکسپرٹ رائے وغیرہ  فراہم کرائیں گے۔ یہ  پلیٹ فارم اس کے علاوہ  ریسرچ اور ڈیولپمنٹ  اور دیگر ٹکنالوجی سے متعلق پہلوؤں  کے سلسلے میں بھی  معلومات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرائیں گے۔ ان پلیٹ فارموں پر  39000 طلبا ، ماہرین، انسٹی ٹیوٹس، صنعتیں اور تجربہ گاہیں پہلے ہی رجسٹریشن کراچکی ہیں۔

چھ ٹکنالوجی پلیٹ فارموں پر رجسٹریشن کے لئے لنک درج ذیل ہیں۔

  1. https://aspire.icat.in
  2. https://sanrachna.bhel.in/
  3. https://technovuus.araiindia.com/
  4. https://techport.hmtmachinetools.com
  5. https://kite.iitm.ac.in/
  6. https://drishti.cmti.res.in/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6138

                          



(Release ID: 1732449) Visitor Counter : 207