امور داخلہ کی وزارت

سردار پٹیل نیشنل یونیٹی ایوارڈ- 2021 کے لئے نامزگیاں 15 اگست 2021 تک کھلی ہیں

Posted On: 02 JUL 2021 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:2؍ جولائی،2021۔سردار پٹیل نیشنل یونیٹی  ایوارڈ کے لئے آن لائن نامزدگیوں / سفارشات کا عمل جاری ہے اور نامزدگیوں / سفارشات کی آخری تاریخ 15 اگست 2021 ہے۔ وزارت داخلہ کی ویب سائٹhttps://nationalunityawards.mha.gov.inپر نامزدگیاں / سفارشات آن لائن موصول ہورہی ہیں۔

سرکار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت میں تعاون کے شعبے میں حکومت ہند نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ایوارڈ قومی اتحاد و یکجہتی کے مقصد کو فروغ دینے اور ایک مضبوط اور متحدہ ہندوستان کے کاز کو تقویت فراہم کرنے کے لئے قابل ذکر اور متاثر کن تعاون کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ہندوستان کا کوئی بھی شہری مذہب، نسل، ذات، صنف، پیدائش، عمر یا پیشہ اور کسی بھی ادارے / تنظیم کی تفریق کے بغیر ایوارڈ کے اہل ہوگا۔
ہندوستان میں مقیم کوئی بھی ہندوستانی شہری یا ادارہ یا تنظیم اس ایوارڈ کے لئے  غور کرنے کے لئے کسی فرد یا ادارے یا تنظیم کو نامزد کرسکتا ہے۔ افراد / ادارے / تنظیمیں بھی خود کو نامزد کرسکتی ہیں۔ ریاستی حکومتیں، مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ اور حکومت ہند کی وزارتیں بھی ایوارڈ کے لئے نامزدگی بھیج سکتی ہیں۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO6145


(Release ID: 1732324) Visitor Counter : 188