صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے کووڈ-19 کی روک تھام اور اُس پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 6 ریاستوں کو ٹیمیں روانہ کیں
کووڈ-19 کے معاملات کی تعداد میں اضافے کی خبروں کے پیش نظر ان ٹیموں کو کیرالہ، اروناچل ، تریپورہ، اڈیشہ،چھتیس گڑھ اور منی پور روانہ کیا گیا ہے
Posted On:
02 JUL 2021 11:32AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت ‘‘پوری حکومت’’ اور پوری سوسائٹی کے ایک موقف کے ساتھ عالمی وباء کے خلاف لڑائی میں پیش پیش ہے۔مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ کے بندوبست کو مستحکم کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں کے تحت مرکزی حکومت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں وقتا ًفوقتاً مرکزی ٹیموں کو تعینات کرتی رہی ہے۔یہ ٹیمیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام حکام کے ساتھ بات چیت کریں گی اور ان کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کو پہلی فرصت میں سمجھیں گی تاکہ ان کی اس ضمن میں کی جانے والی کارروائیوں کو مستحکم کیاجاسکے اور اگر کوئی خامی ہے تو اس کو دور کیا جاسکے۔
مرکز نے ان ریاستوں کے ذریعہ درج کئے گئے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر آج کیرالہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور منی پور کے لئے کثیر مقصدی ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔ منی پور ٹیم کی قیادت ڈاکٹر ایل سوواستی چرن ایڈیشنل ڈی ڈی جی اینڈ ،جبکہ ارونال پردیش کی قیادت ڈاکٹر سنجے سادھو خان پروفیسر اے آئی آئی ایچ اینڈ پی ایچ، کریں گے، جبکہ تریپورہ کے لئے ڈاکٹر آر این سنہا ڈائریکٹر اینڈ پروفیسر اے آئی آئی ایچ اینڈ پی ایچ اور کیرالہ کے لئے،اڈیشہ کے لئے ڈاکٹر روچی جین پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ،گروپ II- آر او ایچ ایف ڈبلیو، چھتیس گڑھ کے لئے ڈاکٹر اے ڈین پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ، اےآئی آئی ایچ اینڈ پی ایچ اور رائے پور کے لئے ڈاکٹر دیباکر ساہو اسسٹنٹ پروفیسر ایمس ٹیموں کی قیادت کریں گے۔مذکورہ ٹیمیں کووڈ رد عمل نیز بندوبست اور وباء کو موثر طور پر قابو کرنے کے لئے کی جانے والی ان کی کوششوں میں مدد کریں گی۔
ان ریاستوں کو بھیجی جانے والی دو رکنی اعلی سطحی ٹیمیں ایک طبی ماہر او رعوامی صحت کے ماہرین پر مشتمل ہیں۔ یہ ٹیمیں ریاستوں کا فوری طور پر دورہ کریں گی اور کووڈ کے بندوبست بالخصوص جانچ کے مجموعی نفاذ کی نگرانی کریں گی۔ اس میں جائزہ روک تھام سے متعلق کا رروائیاں کووڈ کامناسب طریقہ کار اور اس پر عمل آوری اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی/ ایمبولینس/ وینٹی لیٹرس طبی آکسیجن سمیت مناسب سازو سامان اور کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی پیشرفت شامل ہیں۔
یہ ٹیمیں صورت حال کی نگرانی کریں گی اوراصلاحی کارروائیاں بھی تجویز کریں گی۔
یہ مرکزی ٹیمیں صورت حال کاجائزہ لیں گی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو عوامی صحت سرگرمیوں کے تعلق سے اصلاحی اقدامات بھی تجویز کریں گی۔صحت کی مرکزی وزارت کو رپورٹ کی ایک نقل بھی فراہم کی جائے گی۔
******
( ش ح ۔ش ر ۔رض)
U- 6128
(Release ID: 1732205)
Visitor Counter : 241