صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ جانکاری


بھارت سرکار کی جانب سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 33.63 کروڑسے زیادہ ویکسین  کی خوراکیں  فراہم کی گئی ہیں

چوالیس(44) لاکھ سے زیادہ خوراکیں  تیاری کے مرحلے میں ہیں

Posted On: 02 JUL 2021 10:39AM by PIB Delhi

نئی دہلی02 جولائی2021: مرکزی حکومت ،ملک بھر میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے دائرے  کو بڑھانے اور اس کی رفتار میں تیزی لانے کے لئے پُر عزم ہے۔عالمگیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ ٹیکہ کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ ویکسین  کی دستیابی اور  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظا  م علاقوں  کو ٹیکہ دستیاب کرنے  میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ بہتر منصوبہ بندی  اور ویکسین سپلائی چین  کو منظم کیا جاسکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر بھارت سرکار ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے حمایت کررہی ہے۔عالمگیرکووڈ-19 ٹیکہ کاری  مہم کے نئے مرحلے میں  مرکزی حکومت 75فیصد ویکسین  کی خریداری کرکے (مفت ) سپلائی کرے گی، جو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ویکسین تیار کرنے والوں کی طرف سے تیار کی جارہی ہے۔

مرکزی حکومت نے اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 33.63 کروڑ(336378220) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔مرکزی حکومت یہ  ویکسین ( مفت ) اور براہ راست ریاستی خریداری زمرے کے تحت  فراہم کررہی ہے۔

کُل کھپت میں سے 337322514 خوراکیں  برباد ہوئی ہیں۔(آج 8  بجے تک  دستیاب اعدادوشمارکے مطابق )۔

مزیدیہ کہ 4490000 سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں اور اگلے تین دن کے اندر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ خوراکیں  مل جائیں گی۔

*************

 

  م ن۔ع ح ۔رم

U- 6125



(Release ID: 1732167) Visitor Counter : 209