کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ملک کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس پر زور دیا ہے کہ وہ بڑا سوچیں اور اپنا دائرہ وسیع کریں

Posted On: 01 JUL 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جولائی  2021:   ریلوے، تجارت وصنعت، صارفین کے متعلق امور اور خوراک نیز عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ملک کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر سوچیں اور اپنے دائرہ کار کو وسعت دیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا کے زیر اہتمام 73ویں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ڈے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں ذہنیت کی مکمل تبدیلی  اور اپنے پیشے میں  عزائم کی بحالی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  کمپنیوں کو انضمام، حصولیت، شراکت داری اور وسیع تر منصوبوں کی طرف دیکھنا چاہیے اور عالمی معیار کا درجہ حاصل کرنا چاہیے۔

جناب گوئل نے کہا ’’جب آئی سی اے آئی 75 سال کا ہوجاتا ہے تو کیا ہم عالمی سطح کے عالمی چارٹرڈ اکاؤنٹینسی فرموں کا اپنا پہلا سیٹ دنیا بھر میں صارفین کیلئے خدمات فراہم  کرنے پر غور کرسکتے ہیں‘‘۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کو ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے اخلاقیات، تکنیکی جانکاری اور سخت معیارات کو بھی دیکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ا گر ہم دنیا کی خیر سگالی، احترام اور اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر ایک شعبے میں صد فی صد ساکھ  کی ضرورت ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ کے پرچم کو بلند کرنے کیلئے اجتماعی ذمے داری کے ایک حصے کے طور پر ہر ایک چارٹرڈ اکاؤنٹیٹ اور سی اے کے ہر ایک طلبا کو خیال رکھنا ہوگا۔ ’’ہم  یہ کریں گے ، ہم  یہ کرسکتے ہیں  اور یقینی طور پر ہم یہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ہمارے لیے قوم کی ترقی میں شراکت دار بننے کے لیے، ہم سب  کو یہ دیکھنا شروع کرنا پڑے گا کہ ہم اسٹارٹ ا پ  ماحولیاتی نظام میں کس طرح مشغول ہوسکتے ہیں‘‘۔

سی اے کے پیشے کی تعریف کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ایسا پیشہ دیکھنا بہت اچھا ہے جس کو تسلیم کیا جاتا ہے اور جس کا احترام کیا جاتا ہے۔  لوگوں کو چارٹرڈ اکاؤنٹیٹ بننے کی تڑپ ہے۔ معیشت کی خدمت، پیشے ورانہ فرائض کی انجام دہی  اور اپنے طلبا کی تعلیم جاری رکھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  انسٹی ٹیوٹ میں  72 سال کی کامیابیاں، کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کارروائیاں اور اعتماد بحال ہے۔ وہ قوم کی خدمت، کاروبار کی خدمت اور ملک کی معیشت میں شامل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا’’میرے نزدیک آئی سی اے آئی کو سالمیت، عزم، احتساب اور ذہانت کی عکاسی کرنی چاہیے۔ ہم دنیا میں سر فہرست اکاؤنٹنگ باڈیز میں شامل ہیں۔ دنیا نے ہمارے انسٹی ٹیوٹ میں اخلاقیات کے اعلیٰ معیار، تکنیکی جانکاری اور سخت ترین امتحانات کے معیارات کو دیکھا ہے۔

جناب گوئل نے انسٹی ٹیوٹ  پر زور دیا کہ وہ ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم میں ایک فعال شریک بنیں اور لوگوں کو ویکسین سے ہچکچاہٹ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ بیداری پیدا کرنے اور یہاں تک کہ ویکسینیشن فراہم کرنے کے لیے کچھ دیہات یا بعض علاقوں کو اپنانے میں بھی اپنا کردار نبھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کی مہم پورے ملک میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

*****

U.No.6110

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1732146) Visitor Counter : 163