سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نےکہا ہے کہ جی ایس ٹی 2025 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی ہندوستانی معیشت کاوِژن حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، مالیاتی آڈٹ کے ساتھ ساتھ کارکردگی آڈٹ پر زور دیا

Posted On: 01 JUL 2021 1:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:یکم جولائی،2021۔سڑک نقل وحمل، شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم  ایس ایم ای) کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی 2025 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی ہندوستانی معیشت کاوِژن حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ’’دی انسٹی ٹیوٹ آف  کوسٹ اکاؤنٹنس‘‘کےذریعے  ’’جی ایس ٹی کا سفر اور آگے کی راہ – آتم نربھر بھارت‘‘ کے موضوع پر جی ایس ٹی کے دن کے موقع پر منعقدہایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی بنیاد ’ایک قوم ،ایک بازار ، ایک ٹیکس‘ کے تصو ر پر قائم ہے جس نے وبائی صورتحال کے باوجود تجارت اور صنعت کو کافی مدد فراہم کی ہے اور آگے بھی مدد فراہم کریگی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ ساز وساما ن اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی کا اطلاع یکم جولائی 2017 سے کیا گیا تھا اور اب اس نے عمل درآمدکے چار سال مکمل کرلیے ہیں۔ ان چار برسوں کے دوران کاروبار کو جس انداز میں انجام دیا جارہا ہے اس میں ایک اہم تبدیلی نظر آتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور مقررہ وقت کے اندر فیصلہ سازی کے عمل کیلئے مالیاتی آڈٹ کے ساتھ ساتھ کارکردگی آڈٹ بھی بہت  ضروری ہے۔ ایم ایس ایم ای کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاخیر سے ادائیگی  تشویش کی بنیادی وجہ ہے جس کو حل کرنا ضروری ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ گرچہ جی ایس ٹی نے چار سال مکمل کرلیے ہیں تاہم اب بھی بہتری کی کافی گنجائش ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرس سےباہم تعاون ، ہم آہنگی،مواصلات اوراصلاح کی ضرورت ہے ۔

جناب گڈکری نے نئےمضامین کو سیکھنے کیلئے جو کہ موجودہ وقت میں زندہ رہنے کیلئے وقت کی ضرورت ہے، ملک بھر میں مختلف اسٹیک ہولڈرس کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ویبینار، سمیناراور متعدد کورسز منعقد کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ کوسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کی تعریف کی۔

پروگرام کامکمل لنک: https://youtu.be/83c7SBwegX0

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO6105



(Release ID: 1732006) Visitor Counter : 148