وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹروں سے خطاب کیا


عالمی وبا کے دوران ڈاکٹروں کی خدمات اور قربانیوں کے لئےان کو خراج تحسین پیش کیا

صحت کے شعبے کے بجٹ کو دوگنا کرتے ہوئے 2 لاکھ کروڑ روپئے سے بھی زیادہ کیا گیا : وزیراعظم

ہمارے ڈاکٹر اپنے تجربے اور مہارت کے ساتھ اس نئے اور تیزی سےبدلنے والے وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں: وزیر اعظم

ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے حکومت پابندعہد ہے: وزیراعظم

انہوں نے یوگا کے فائدوں کے بارے میں شواہد پر مبنی مطالعات کی اپیل کی

انہوں نے ڈاکیومنٹیشن کی اہمیت پر زور دیا ، کووڈ عالمی وبا مفصل ڈاکیومنٹیشن کے لئے ایک اچھا نقطۂ آغاز ہو سکتا ہے

Posted On: 01 JUL 2021 3:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم جولائی 2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹر برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر بی سی رائے کی یاد میں منایا جانے والا یہ دن  ہماری طبی برادری کے اعلیٰ ترین نصب العین کی علامت ہے۔ انہوں نے 130 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے عالمی وبا کے گزشتہ ڈیڑھ برسوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دینے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔ آج  وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

 

 

ڈاکٹروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے  وزیراعظم نے عالمی وبا کے دوران  ان کی شاندار کوششوں کو یاد کیا اور  نوع انسانی کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کرنے والوں  کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں اور ڈاکٹر وں نے کورونا کے ذریعہ پیش کیے جانے والے  تمام چیلنجوں کا حل تلاش کیا ہے۔ ہمارے ڈاکٹر    اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر اس  نئے اور تیزی سےبدلنے والے وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں طویل مدت سے نظر انداز کئے جانے والے طبی بنیادی ڈھانچے  کی کمزوریوں اور  آبادی کے دباؤ کے باوجود  بھارت میں  کووڈ سے متاثر ہونے  والوں کی فی لاکھ آبادی کی شرح اور شرح اموات  ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں بھی  قابل انتظام  ہے۔ جانوں کا نقصان ہمیشہ ہی  تکلیف دہ رہا ہے لیکن بہت سی زندگیوں کو بچایا بھی گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  بہت سے لوگوں کی زندگی بچانے کا  سہرہ سخت محنت کرنے والے ڈاکٹروں ، ہیلتھ کیئر ورکرز، صف اول کے کارکنان   کے سر ہے۔

 

 

وزیراعظم نے  ہیلتھ کیئر کو مستحکم کرنے پر  حکومت کے فوکس کا ذکر کیا۔ پہلی لہر کے دوران   ہیلتھ کیئر کے لئے تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے  محتص  کئے گئے تھے اور اس سال  صحت کے شعبے کے بجٹ کو  دوگنا کرکے  دو لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کردیا گیا ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں طبی خدمات  کی فراہمی بہت کم ہے،  صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے  کریڈٹ گارنٹی اسکیم  کے واسطے  50 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ نئے ایمس، میڈیکل کالج قائم کئے  جارہے ہیں۔ 15 ایمس پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ  سال 2014 میں  مجموعی طور پر  6 ایمس موجود تھے۔  میڈیکل کالجوں کے تعداد میں  ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ  انڈر گریجویٹ میڈیکل سیٹوں میں  ڈیڑھ گنا اضافہ کیا گیا ہے اور  پی جی سیٹوں میں  80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

جناب مودی نے  ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے حکومت کی عہد بندی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے  ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لئے لائے جانے والے  سخت قوانین کا ذکرکیا۔ اس کے ساتھ ہی  کووڈ واریئرس کے لئے  ایک مفت  بیمہ کور اسکیم بھی لائی گئی ہے۔

وزیراعظم نے  ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ  ٹیکہ لگوانے اور  کووڈ  کے لئے مناسب رویہ اختیار کرنے  کے بارے میں لوگوں کو تحریک  دینے کا کام جاری رکھیں۔ انہوں نے یوگا کے بارے میں  بیداری پھیلانے کے لئے  بھی طبی برادری کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  یوگا کی تشہیر کا کام  جو کہ آزادی کے بعد  گزشتہ صدی میں کیا جانا چاہیے تھا، اب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے  کووڈ کے بعد  کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لئے  یوگا کے فائدوں پر  شواہد پر مبنی مطالعات میں وقت لگانے کے لئے  ڈاکٹروں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پوچھا کہ کیا آئی ایم اے  مشن موڈ میں  یوگا کے بارے میں شواہد پر  مبنی  مطالعات کی ذمہ داری لے سکتا ہے۔  انہوں نے  مشورہ دیا کہ یوگا سے متعلق مطالعات بین الاقوامی جرائد میں  شائع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

وزیراعظم ڈاکٹروں کے تجربات  کے ڈاکیو منٹیشن  کی اہمیت پر زور دیا۔ تجربات کے ساتھ  مزیضوں کی علامات  اور  علاج کے  منصوبے  کو بھی  تفصیل کے ساتھ  ڈاکیومینٹ  کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کام کو  ایک تحقیقی مطالعہ کے طور پر لیا جاسکتا ہے جس میں  مختلف ادویات کے  اثرات اور  علاجوں کا ذکر کیا  جائے۔ جناب مودی نے کہا کہ  ہمارے ڈاکٹر جس تعداد میں  مریضوں کی خدمت کرتے ہیں، اس وجہ سے  بھی  وہ  دنیا میں  سب سے آگے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ  دنیا  ان سائنسی مطالعات کو شناخت کرے اور ان کا فائدہ اٹھائے۔ کووڈ عالمی وبا اس کے لئے ایک اچھا نقطۂ  آغاز ہوسکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ  ویکسین  ہماری کس طرح مدد کرتی ہیں اور  جلدی تشخیص میں کس طرح مدد ملتی ہے، اس کا  مزید گہرائی سے مطالعہ  کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ صدی کی عالمی وبا کے بارے میں  کوئی ڈاکیو منٹیشن دستیاب نہیں ہے لیکن اب  ہمارے پاس ٹکنالوجی ہے اور ہم نے کووڈ کا کس طرح مقابلہ کیا، اس کے بارے میں ہمارے ڈاکیو منٹیشن  سے  نوع انسانی کو مدد ملے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6094

                          


(Release ID: 1732003) Visitor Counter : 372