نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ نے ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا


کووڈ ٹیکہ کاری مہم پورے ہندوستان کا احاطہ کرنے والا جن آندولن بننا چاہئے

نائب صدرجمہوریہ نے طبی برادری سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری کی اہمیت پر لوگوں کو جانکاری دیں

دیہی علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم پرخاص توجہ دینے کی ضرورت

ٹیکہ کاری کو ہم سب کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہئے: نائب صدر

ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے حفظان صحت کے پیشہ ور افراد کو ان کی بے لوث خدمت کےلئے شکریہ ادا کیا

ڈاکٹرس حضرات اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی زندگی بچا رہے ہیں:نائیڈو

Posted On: 01 JUL 2021 12:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم جولائی 2021 : نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو  جانکاری دینے کی ضرورت پرزور دیا اورسبھی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ سال کے آخر تک مکمل ٹیکہ کاری کے نشانہ کے حصول کے لئے مل جل کر کام کریں۔

نائب صدرجمہوریہ نے یہ بیان  آج چنئی میں مشہور نیفرولوجسٹ ڈاکٹرجارجی ابراہم کی جانب سے انہیں پیش کی گئی ایک کتاب کے دوران  ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر دیا۔اس کتاب کا عنوان ہے ‘مائی پیشینٹس مائی گاڈ-جرنی آف اے کڈنی ڈاکٹر’۔

اس موقع پر جناب نائیڈو نے  آبادی کے کچھ حلقوں خصوصا دیہی علاقوں میں ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ دور کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ  کچھ  طبقوں میں اندیشوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیکہ کاری مہم   پورے ہندوستان کا احاطہ کرنے والا جن آندولن بننا چاہئے۔انہوں نے طبی برادری سے اپیل کی کہ وہ  بیداری کرنے میں آگے آئیں اور خود ٹیکہ لگوانے کی اہمیت پر لوگوں کو بیدار کریں۔ 

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہماری لڑائی میں کمیونٹی کا تعاون نہایت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں انہیں اس حقیقت سے باخبر رکھا جانا چاہئے کہ وہ اپنی زندگی کو  اور اپنے کنبے کے افرادکو  جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے  مرکز اور ریاستوں سے کہا کہ وہ ٹیکہ کی مہم کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ ملکر کام کریں۔ نائب صدرجمہوریہ نے  سول سوسائٹی کے ممبروں اور  فلمی شخصیتوں، کھلاڑیوں اور عوامی نمائندوں سمیت مختلف شعبوں کی عظیم ہستیوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹیکہ کاری ہم سب کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تیز ی سے ٹیکہ کاری کووڈ-19 عالمی وبا کو شکست دینے کے لئے اہم ہے۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ بھارت پہلے ہی 32 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگاچکا ہے۔ٹیکہ  لگانے کی یہ تعداد امریکہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یعنی ہم نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران حفظان صحت کے ورکروں کی قربانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ وہ  مہلک وائرس سے متاثر  لوگوں کی زندگیاں بچانے میں  خود  اپنی جان کو جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔ طبی برادری کے تقریبا 1500 ارکان کے کووڈ-19 کی وجہ سے ہلاک ہونے کی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی تعداد کاذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ تعداد اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنے پیشہ کے تئیں پوری طرح  وفادار ہیں اوراپنے پیشہ سے بے مثال وابستگی رکھتے ہیں اور رسمی طور پر دلائےجانے والے  پیشہ ورانہ حلف کے تئیں پابند عہد ہوتے ہیں۔ حفظان صحت سے جڑے پیشہ ور افرادکو انسانیت کے لئے ان کی بے لوث خدمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ قوم ان کی قربانیوں کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔

 اس سال کے ڈاکٹروں کے دن کےموضوع ‘‘سیو دی سیویئر’’ کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے  اپنے ان ڈاکٹروں کی حفاظت اور  تندرستی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو کووڈ-19 کی وجہ سے اس صحت ایمرجنسی کے دوران اپنی زبردست خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ویدیونارائنوہری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے  ہندوستانی معاشرے کی طرف سےڈاکٹروں کو دیئے گئے احترام اور عقیدت کو اجاگر کیا اور ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ علاج کرتے ہوئے اپنے مریضوں سے مخلصانہ طور پر پیش آئیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے پاس  معلومات اور تربیت یافتہ افرادی قوت موجود ہے۔ انہوں نے ان سائنسدانوں، محققین اور ڈاکٹروں کی تعریف کی جنہوں نے  وقت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھتے ہوئے محفوظ ،موثر ٹیکے اور دیگر لازمی سامان مثلا پی پی ای کٹس، جانچ کٹس اور وینٹی لیٹرس تیار کیا۔

انہوں نے مشہور ڈاکٹر، ماہر تعلیم اورمجاہد آزادی ڈاکٹربدھن چندررائے کوبھی خراج عقیدت پیش کیا جن کی سالگرہ ڈاکٹر کےدن کے طور پر منائی جاتی ہے۔

 

******

 

 

U-NO.6088

ش ح۔ح ا۔ ف ر



(Release ID: 1731862) Visitor Counter : 240