وزارت اطلاعات ونشریات

سماجی تبدیلی کے لیے ترقیاتی مواصلات، جسے 8واں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ایوارڈ حاصل ہوا


اتر پردیش کے چار کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے ایوارڈ حاصل کیے

مہاراشٹر کے ریڈیو وشواس کو پائیداری ماڈل ایوارڈ میں پہلا انعام ملا

بہار سے رم جھم ریڈیو 90.4 ایف ایم کے لیے ’جن سنوائی‘ نے انتہائی تحلیقی/اختراعی کمیونٹی مشغولیت ایوارڈز میں پہلا انعام حاصل کیا

اوڈیشہ کے خالصتاً رضاکارانہ طور پر چلنے والے ریڈیو گنجن نے مقامی ثقافت کا فروغ ایوارڈ میں پہلا انعام جیتا

وایاناد، کیرالہ کو اس کے پروگرام ریتوبیدھم کے لیے موضوعاتی زمرہ ایوارڈ میں پہلا انعام دیا گیا

Posted On: 30 JUN 2021 5:18PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات نے نیشنل کمیونٹی ریڈیو ایوارڈ کے 8ویں ایڈیشن میں جیتنے والوں کی شاندار کاوشوں کو اجاگر کرنے میں بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں (سی آر ایس) کے مابین جدت طرازی اور صحت مند مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے سال 2011-12 میں نیشنل کمیونٹی ریڈیو (سی آر) ایوارڈز کا اجرا کیا تھا، کیونکہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن اپنے سننے والوں کی فعال شرکت کے ذریعے حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں بہت کارآمد ہے۔

گذشتہ برسوں کے دوران، ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو کی تحریک مضبوط طور پر سامنے آئی ہے۔ آج تک، 327 آپریشنل سی آر ایس ہیں، جو مختلف ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ کمیونٹی ریڈیو ”عوام کے ذریعہ، عوام کے، عوام کے لیے“ کے اصول کی مثال ہیں۔ کمیونٹی ریڈیو 10 سے 15 کلومیٹر کے دائرے میں مقامی کمیونٹی کے مفاد کے لیے مقامی مسائل پر مرکوز ہوتے ہیں۔ یہ اسٹیشن زیادہ تر مقامی لوگوں کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں جو ٹاک شوز کی میزبانی کرتے، مقامی موسیقی بجاتے اور مقامی گانے گاتے ہیں۔ مقامی طور پر قابل احترام لوگ برادری کو درپیش مشکلات سے متعلق اہم پیغامات دیتے ہیں۔ لہذا، کمیونٹی مرکوز ہونے کی وجہ سے، ان کا لوگوں کے ذہنوں پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ ان کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران مواصلات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

 

نیشنل کمیونٹی ریڈیو ایوارڈ کا 8واں ایڈیشن

نیشنل کمیونٹی ریڈیو ایوارڈ عام طور پر ہر سال دیے جاتے ہیں۔ اب تک، 7 قومی سی آر ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔ سال 2020-21 کے دوران، آٹھویں قومی کمیونٹی ریڈیو ایوارڈز تفویض کیے گئے۔ یہ مندرجہ ذیل چار زمروں میں دیے گئے:

 

i موضوعاتی ایوارڈ

ii سب سے زیادہ اختراعی کمیونٹی مشغولیت ایوارڈ

iii  مقامی ثقافت کے فروغ کا ایوارڈ

iv پائیداری ماڈل ایوارڈ

 

1۔ موضوعاتی زمرہ کے ایوارڈ میں پہلا انعام

ریڈیو متولی، وایاناد سوشل سروس سوسائٹی، وایاناد، کیرالہ، کو اپنے پروگرام ریتھوبیدھم کے لیے

 

وایاناد ضلع کا کمیونٹی ریڈیو متولی 90.4 ایف ایم، 2009 میں اپنے قیام کے بعد سے ہی ترقیاتی مواصلات اور معاشرتی تبدیلی کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔ ریڈیو متولی اپنے متنوع ریڈیو پروگراموں کے ذریعہ وایاناد کے لوگوں کی مختلف قبائلی آبادیوں کو مختلف معلومات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ اسٹیشن 24 گھنٹے نشریات چلاتا ہے۔

ریتھوبییدھم ریڈیو متولی کے ذریعہ تیار اور نشر کیا گیا ریڈیو گفتگو کا ایک سلسلہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کیرالہ کے ضلع وایاناد میں آب و ہوا کی موافقت کے نمونوں کو فروغ دینا ہے جس میں پائیدار ماحول کے ساتھ ساتھ انسانی اور معاشرتی اقدار، کاشتکاری، غذائی تحفظ، مویشی، صحت، صنف، دیہی انفراسٹرکچر پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔

اس میں ریڈیو کے مختلف پروگرام شامل تھے جیسے ریڈیو دستاویزی فلمیں، ڈرامہ، پروگراموں میں براہ راست فون، پینل ڈسکشن اور پبلک سروس اعلانات وغیرہ۔

 

2۔ موضوعاتی زمرہ کے ایوارڈ میں دوسرا انعام

ریڈیو وشواس، وشواس دھیان پربودھنی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ناسک، مہاراشٹر کو اس کے پروگرام شکشن سروساتھی کے لیے

 

ریڈیو وشواس 90.8 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ناسک، مہاراشٹر میں واقع ہے۔ ریڈیو خطے میں مختلف برادریوں کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف پروگرام نشر کر رہا ہے۔ یہ اسٹیشن دن میں 14 گھنٹے پروگرام نشر کرتا ہے۔

شکشن سروساتھی پروگرام کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ غریب اور پسماندہ بچوں کو ان کے پس منظر کی وجہ سے تعلیم تک رسائی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ خاص طور پر میونسپلٹی اسکولوں کے بچوں کے لیے ہے اور جن کے والدین تارکین وطن مزدور ہیں۔ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران، با ضابطہ تعلیم شدید متاثر ہوئی۔ ان بچوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج آن لائن تعلیم تک رسائی تھا۔ اس مسئلے کو حل کرنے میں، کمیونٹی ریڈیو کے ذریعے لیکچر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ پروگرام ناسک میں 150 اسکول اساتذہ کے تعاون سے نافذ کیا گیا تھا۔ اساتذہ کو اپنی مہارت کی بنیاد پر مضامین دیے گئے تھے۔

اس کا مواد تمام شعبوں کے طلبا کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام مختلف زبانوں یعنی ہندی، انگریزی، مراٹھی، سنسکرت میں نشر کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کو ہدف برادری کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔

 

3۔ موضوعاتی زمرہ کے ایوارڈ میں تیسرا انعام

کسان ریڈیو، کسان سیوا سنستھان، بستی، اترپردیش کو اس کے پروگرام سپر برین آف دی ویک کے لیے

 

کسان ریڈیو 90.4 ایف ایم 2012 سے بستی میں کام کر رہا ہے۔ یہ ٹیشن روزانہ 15 گھنٹے پروگرام نشر کرتا ہے۔ اب تک، یہ ضلع کا واحد آپریشنل اسٹیشن ہے۔ شرکت کرنے والوں کے مشمولات کے ساتھ اپنی مسلسل نشریات کے ذریعے، یہ مقامی برادری میں بہت مشہور ہوا ہے۔ زیادہ تر پروگرام کمیونٹی مرکوز اور ضرورت پر مبنی ہوتے ہیں۔

کمیونٹی ریڈیو کے ذریعہ طلبا میں دلچسپ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سپر برین آف دی ویک پروگرام کا انتخاب کیا گیا تھا۔ پروگرام کا مرکزی خیال خاص طور پر قابل بچوں میں اعتماد پیدا کرکے ان کی دیکھ بھال کرنا تھا۔ ریڈیو کے ذریعہ، انھیں ایک ایسا پلیٹ فارم ملا جہاں انھیں میڈیا اور مواصلات تک آسان رسائی حاصل ہو سکے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، مختلف اسکولوں سے رابطہ کیا گیا جہاں سے نہ صرف طلبا بلکہ اساتذہ اور پرنسپل بھی شریک ہوئے۔ طلبا کو نرسری کی سطح سے پانچویں سطح تک منتخب کیا گیا تھا۔ اساتذہ، طلبا اور والدین کے مابین پروگرام کا اثر کافی حد تک واضح تھا۔ مقامی انتظامیہ نے اس طرح کی مداخلت کو سراہا اور درخواست کی کہ وہ ریڈیو کے ذریعہ اس قسم کے پروگراموں کو مقبول بنائیں۔

 

4۔ سب سے تخلیقی/اختراعی کمیونٹی مشغولیت ایوارڈ میں پہلا انعام

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، رم جھم ریڈیو 90.4 ایف ایم، ایودھیا لال کلیان نکیتن، گوپال گنج، بہار کو اس کے پروگرام جن سنوائی کے لیے

 

رم جھم ریڈیو گوپال گنج میں 2009 سے چل رہا ہے۔ پروگرام جن سنوائی کے ذریعہ گوپال گنج کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ مقامی کمیونٹی کی شکایات موصول کرتے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتے ہیں۔ ایس ڈی ایم آفس میں بھی ضروری کارروائی کے لیے شکایات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ تاہم، ٹاک شو میں مدعا علیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی جاتی۔ لوگوں کو براہ راست ریڈیو یا ضلعی انتظامیہ کو اپنی شکایات بھیجنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

پہلی بار، لوگوں کو پنشن، اراضی کے مسائل، سڑک کے مسائل، شوگر فیکٹری کے امور، اور ان کی زندگی سے منسلک حکومت کی اسکیموں سے متعلق اپنی شکایات درج کرنا آسان ہو رہا تھا۔

 

5۔ سب سے تخلیقی/اختراعی کمیونٹی مشغولیت ایوارڈ میں دوسرا انعام

ریڈیو مان، سمگر شکشن اور جن کلیان سنتھان، ودیشا، مدھیہ پردیش کو اس کے پروگرام جینیس آف ودیشا کے لیے

 

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، ریڈیو مان 90.8 ایف ایم 2015 سے ودیشا میں چل رہا ہے۔ ریڈیو تارکین وطن سمیت مختلف برادریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران، معاشی استحکام حکومت اور برادری کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

ریڈیو اسٹیشن نے وزیر اعظم کیئر فنڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کراؤد سورسنگ اور لوگوں کی مثبت مصروفیت کے ذریعہ پی ایم کیئر کے لیے فنڈز جمع کرنے کا آغاز کیا۔ ریڈیو نے ایک جداگانہ پروگرام کی نشاندہی کی جس کا عنوان تھا ’ہفتہ کا جینس‘۔ شرکاء 101 روپے کی کم سے کم رجسٹریشن فیس کے ساتھ پروگرام میں حصہ لے سکتے تھے اور یہ وزیر اعظم کیئر کے عطیہ فنڈ کا حصہ ہو سکتا تھا۔ جینیس آف دی ویک بننے والے کو چندہ کی دو گنی رقم موصول ہوتی ہے۔ پروگرام میں لوگوں کے تمام عمر کے افراد نے حصہ لیا۔

مجموعی طور پر، 3152 افراد نے پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام کے ذریعہ جمع کی گئی 4,15,300 روپے کی رقم ریڈیو نے وزیر اعظم کیئر فنڈز میں جمع کروائی۔

 

6۔ سب سے تخلیقی/اختراعی کمیونٹی مشغولیت ایوارڈ میں تیسرا انعام

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، ریڈیو دستک 90.4 ایف ایم، شری کرشنا شکشن لوک پرمارتھ سمیتی، اجین، مدھیہ پردیش کو اس کے پروگرام دستک کاویہ گوشٹھی کے لیے

 

ریڈیو دستک جنوری 2019 سے کام کر رہا ہے۔ چونکہ اُجین ایک اہم جگہ ہے، جہاں ہندوستان بھر کے لوگ آتے ہیں اور کچھ دن قیام کرتے ہیں۔ اپنے پروگرام کاویہ گوشٹھی کے ذریعہ، ریڈیو بزرگ مقامی شاعروں کو اپنی صلاحیتوں کی نمائش کے لیے پیش کرتا ہے۔ پروگرام میں خواتین ممبروں کی صلاحیتوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران، اس طرح کے پروگراموں کو فروغ دینے سے نہ صرف مقامی صلاحیتوں کو ابھرنے کا موقع ملا، بلکہ لوگوں کی ذہنی اور جذباتی تندرستی میں بھی بے حد مدد ملی۔ اس پروگرام کو فروغ دینے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کیے گئے۔ ایک دوسرے کی شاعری کو پہچاننے اور ان کا اشتراک کرنے کی خوشی اس پروگرام کا اہم جزو ہے۔ اس نے بہت کم وقت میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے۔

 

7۔ مقامی ثقافت کا فروغ ایوارڈ میں پہلا انعام

ریڈیو گنجن، انسپائر، بارگڑھ، اوڈیشہ کو اس کے پروگرام کاکلی چھند کے لیے

 

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، ریڈیو گنجن 90.4 ایف ایم، جو بارگڑھ، اوڈیشہ میں واقع ہے، 2018 کے بعد سے اس خطے کا پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن مکمل طور پر کمیونٹی رضاکاروں (70 کمیونٹی سامعین گروپ) پر منحصر ہے۔

کاکلی چھند ریڈیو گنجن کا ایک اختراعی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مقامی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ریڈیو اسٹیشن مقامی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔ کرما مغربی اڈیشہ کے قبائلی اور غیر قبائلی گروپوں کے ذریعہ پیش کردہ ایک عام رقص کی شکل ہے۔ موسیقی کرما کا دل ہے۔ کسانوں کی جماعت میں یہ بہت مشہور ہوا۔

پروگرام کے ساتھ رقص اور موسیقی کچھ مذہبی رسومات پر مرکوز ہیں۔ اس اختراعی پروگرام نے مقامی صلاحیتو کو شرکت کرنے کے لیے اپنی طرف متوجہ کیا۔

 

8۔ مقامی ثقافت کا فروغ ایوارڈ میں دوسرا انعام

ریڈیو ایس ڈی، ایس ڈی کالج آف فارمیسی اینڈ ووکیشنل اسٹڈیز، مظفر نگر، اتر پردیش کو اس کے پروگرام گرو مہوتسو کے لیے

 

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، ریڈیو ایس ڈی 90.8 ایف ایم 2015 سے کام کر رہا ہے۔ یہ مظفر نگر ضلع کا واحد کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہے۔ سی آر ایس مقامی برادری سے متعلق مختلف پروگرام نشر کر رہا ہے۔

مظفر نگر ایک گنے سے مالا مال خطہ ہے اور اس علاقے میں گڑ کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف معاشی فائدے کے لیے گڑ کے استعمال پر مرکوز ہے بلکہ صحت کے نقطہ نظر سے بھی فائدہ مند ہے۔ روایتی کھانا گڑ کو بچانے اور اسے فروغ دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ لوگ گڑ بنانے کے لیے اختیار کیے جانے والے مختلف طریقوں کو جانیں۔

گڑ بنانے والوں کو متحرک کرکے، اسٹیشن نے مختلف مقامات پر گڑ کی مختلف اقسام کے اسٹال لگائے اور مقامی کھانے کو ہر سطح پر فروغ دیا۔ اب کچھ گڑ بنانے والوں نے بھی گڑ کی آن لائن تجارت شروع کی ہے۔

 

9۔ مقامی ثقافت کا فروغ ایوارڈ میں تیسرا انعام

ریڈیو سلام نمستے، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز، نوئیڈا، اتر پردیش کو اس کے پروگرام آرٹ منتھن کے لیے

 

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، سلام نمستے، سن 2008 سے کام کر رہا ہے۔ پروگرام بناتے ہوئے، ریڈیو اسٹیشن نے شراکت کا طریقہ اختیار کیا اور پروگراموں کے ڈیزائن میں کمیونٹی کو شریک کیا۔

آرٹ منتھن پروگرام کی توجہ کا مرکز کمیونٹی کے فنکاروں کے ذریعہ ہندوستانی فن کی شکل کو مقبول بنانا ہے۔ اس پروگرام کو مقبول بنانے کے لیے ، ریڈیو نے مختلف مقامات پر متعدد ورکشاپس اور نمائشوں کے انعقاد کیے۔ کاریگر برادری کو بھی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا۔ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ہندوستانی فن پر مبنی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے، مقامی برادری ہندوستان کی مختلف ریاستوں جیسے مدھوبنی، بہار، ورلی، مہاراشٹر، اترپردیش کے قلم کاری اور کولکاتہ کے کالی گھاٹ آرٹ جیسے مختلف فن پاروں سے آگاہ ہوئی۔ ایک اور مقصد مختلف اسکولوں کے آرٹ اساتذہ کے ساتھ کمیونٹی کے غیر مراعات یافتہ فنکاروں کو ملانے کے لیے ایک فورم کی حیثیت سے کام کرنا تھا۔

 

10۔ پائیداری ماڈل ایوارڈ میں پہلا انعام

ریڈیو وشواس، وشواس دھیان پربودھنی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ناسک، مہاراشٹر

 

ناسک میں واقع ریڈیو وشواس 90.8 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، مقامی کمیونٹیز کو ہدف بناتے ہوئے مختلف پروگرام نشر کرتا ہے۔ اسٹیشن روزانہ 14 گھنٹے نشر کرتا ہے۔ ریڈیو نے اپنے کام کے لیے پائیداری کا جدید ماڈل اپنایا ہے۔

اکاؤنٹ کی شفافیت اور مناسب آڈیٹنگ کو برقرار رکھنے کے لیے، ریڈیو اسٹیشن نے الگ بینک اکاؤنٹ برقرار رکھا ہے۔ اس اسٹیشن نے بین الاقوامی ایجنسیوں اور سرکاری محکموں کے تعاون سے متعدد منصوبوں کو نافذ کیا۔ اس نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملے کی ایک اچھی تشکیل کو برقرار رکھا۔ آمدنی پیدا کرنے کے بڑے وسائل میں شامل ہیں: مقامی اشتہارات، حکومتوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے فنڈز۔ 2019-20 کے دوران، ریڈیو اسٹیشن 50 نئے پروگرام نشر کرتا تھا۔ 10 سال کی مدت میں، اسٹیشن 3 لاکھ افراد پر مشتمل سامعین کا گروہ تیار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

 

11۔ پائیداری ماڈل ایوارڈ میں دوسرا انعام

الفاظ میوات، ایس ایم سہگل فاؤنڈیشن، میوات، نوح، ہریانہ

 

کمیونٹی ریڈیو الفاظ میوات ایف ایم 107.8 کو 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور ہریانہ کے ضلع نوح کے 220 دیہات پر محیط 2 لاکھ سے زیادہ آبادی تک اس کی پہنچ رہی ہے۔ یہ اسٹیشن 13 گھنٹے یومیہ پروگرام نشر کرتا ہے۔

گذشتہ کئی سالوں میں، اسٹیشن 630 پروگرام تیار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ مالی استحکام کے محاذ پر، اسٹیشن بیرونی شراکت دار ایجنسیوں اور مقامی اشتہارات کے ساتھ ساتھ ڈی اے وی پی کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کے قابل ہے۔ ریڈیو اسٹیشن کے عملے کے بیشتر افراد مقامی برادری سے بھرتی ہوتے ہیں۔ اسٹیشن تکنیکی طور پر اچھی طرح سے لیس ہے اور عملے کے ممبران کو کسی بھی تکنیکی امور سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جاتی ہے جو نشریات کے دوران سامنے آسکتی ہے۔ جہاں تک مواد کے استحکام کا تعلق ہے، اسٹیشن کے پاس کمیونٹی کی طرف سے ایک رائے سازی میکانزم موجود ہے جس کے ذریعے پروگرام تیار کیے جا رہے ہیں۔

یہ اسٹیشن خاص طور پر ہنگامی صورتحال کے وقت مقامی انتظامیہ کی سرگرمیوں کا معاون رہا ہے۔ کووڈ بیداری پروگراموں کو پھیلانے کے لیے اسٹیشن کے ذریعہ خصوصی کوششیں اور مہمات کی گئیں۔

 

12۔ پائیداری ماڈل ایوارڈ میں تیسرا انعام

کسان ریڈیو، کسان سیوا سنستھان، بستی، اتر پردیش

 

کسان ریڈیو 90.4 ایف ایم 2012 سے کام کر رہا ہے۔ یہ روزانہ 15 گھنٹے کے پروگرام نشر کرتا ہے۔ اب تک، یہ اس ضلع کا پہلا اور واحد آپریشنل اسٹیشن ہے۔ معاون مشمولات کے ساتھ اپنی مسلسل نشریات کے ذریعے، یہ مقامی برادری میں بہت مشہور ہوا ہے۔ زیادہ تر پروگرام کمیونٹی مرکوز اور ضرورت پر مبنی ہوتے ہیں۔

اس اسٹیشن کے لیے مالی اعانت کے بنیادی وسائل میں شامل ہیں: مقامی اشتہارات، ممبرشپ فیس، مقامی انتظامیہ کا اشتہار، اور مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ وغیرہ۔ خصوصی منصوبوں کو چلانے کے لیے اسے سرکاری اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ یہ اسٹیشن مقامی سطح پر اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے طرح طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ خصوصاً آفات اور ٹریفک کے انتظام میں مقامی انتظامیہ کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے۔ اسٹیشن کی عملداری چاروں ستونوں جیسے مواد، انسانی وسائل، تکنیک اور مالی استحکام میں ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6073



(Release ID: 1731794) Visitor Counter : 342