شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت نے ورچوئل وسیلے سے شماریات کا دن 2021 منایا


موضوع: پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)-2: بھوک کا خاتمہ، غذائی تحفظ کا حصول اور غذائیت کو بہتر بنانا اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا

Posted On: 29 JUN 2021 3:11PM by PIB Delhi

29 جون 2021 :روزمرہ زندگی میں اعداد و شمار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس کے استعمال کو مقبول بناتے ہوئے 29 جون کو بھارت سرکار شماریات کے دن کے طور پر منا رہی ہے جو عظیم شماریات داں آنجہانی پروفیسر پی سی مہالونوبس کا یوم پیدائش ہے۔

کوویڈ-19 وبا کی وجہ سے شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شماریات کا دن 2021 ورچوئل وسیلے سے منایا۔ اس تقریب کو وزارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے بھی براہ راست نشر کیا گیا۔ یوم شماریات 2021 کے لیے منتخب کیا گیا موضوع پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)-2 (بھوک کا خاتمہ، غذائی تحفظ کا حصول اور بہتر غذائیت اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا) ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات و پروگرام نفاذ اور وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی راؤ اندرجیت سنگھ نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورچوئل وسیلے کے ذریعے شرکا سے خطاب کیا۔ قومی کمیشن برائے شماریات (این ایس سی) کے چیئرمین پروفیسر ومل کمار رائے، چیف شماریات داں اور شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے سکریٹری، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیٹی اسٹکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی پی سمنت، پروفیسر سنگھ مترا بندوپادھیائے نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے چیف شماریات داں جناب پیٹرو جیناری، اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محترمہ رینتا لوک دیسالین نے اپنے پیغامات بھیجے۔

وزارت کے ذریعے قائم کردہ قومی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا اور تقریب کے دوران مبارکباد دی گئی۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے قومی ادارہ شماریات کے سابق چیئرمین ڈاکٹر آر بی برمن کو سرکاری شماریات 2021 کے لیے پی سی مہالنوبس نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سرکاری شماریات-2021 کے 45 سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں خدمات انجام دینے والے چنئی کے انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر سیتابھرسنہا کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نوجوان شماریات دانوں کے زمرے میں لیے پروفیسر سی آر راؤ نیشنل ایوارڈ شماریات-2021 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹسٹکس، کولکتہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کرنموے داس کو دیا گیا۔ ان قومی ایوارڈز کے فاتحین نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں وزارت کے زیر اہتمام اعداد و شمار کے موضوع پر پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لیے 'آن دی اسپاٹ مضمون نویسی مقابلہ' کے فاتحین کو بھی ورچوئل وسیلے سے مبارکباد دی گئی۔

وزارت کی جانب سے یوم شماریات کے موضوع پر ایک مختصر پیش کش بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت نے آزادی کی امروت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) - نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک (این آئی ایف) - ورژن 3.1، این آئی ایف پیش رفت رپورٹ 2021 اور ایس ڈی جی کی این آئی ایف پیش رفت رپورٹ 2021 (ورژن 3.1) کے بارے میں بھی ڈیٹا اسنیپ شاٹ جاری کیے۔

***

U. No. 6012

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1731346) Visitor Counter : 204