بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای کے لئے ایک درجہ بندی نظام تیار کرنے اور اسکیموں کی موثر نگرانی کے لئے ایک  ڈیش بورڈ  تشکیل دینے پر زور دیا  

Posted On: 29 JUN 2021 1:42PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 29 جون / ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای کی ریٹنگ ( درجہ بندی ) کا نظام اور اسکیموں  کی موثر نگرانی کے لئے ایک ڈیش بورڈ قائم کرنے پر زور دیا ہے ۔ چیمبر آف انڈین  ایم ایس ایم ای  ، سی آئی ایم ایس ایم ای   کے ذریعے منعقدہ ایک ویبینار  سے خطاب کرتے  ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اچھا کاروبار ، جی ایس ٹی  ریکارڈ  وغیرہ  رکھنے کی بنیاد  پر  ایم ایس ایم ای کی ریٹنگ  یا درجہ بندی کا ایک  شفاف  نظام قائم کیا جانا  چاہیئے تاکہ  انہیں  بینکوں اور  دیگر اداروں  سے فائنانس  حاصل کرنے میں آسانی ہو ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اب  پوری دنیا  بھارتی صنعت  میں سرمایہ  کاری کرنا چاہتی ہے  اور  موثر درجہ بندی  نظام سے ایم ایس ایم ای بیرونی ملکوں  سے اچھی سرمایہ کاری حاصل کر سکیں گی ۔

          جناب گڈکری نے فیصلہ سازی میں تاخیر  سے بچنے کے لئے اسکیموں کی نگرانی کی خاطر  ایک ڈیش بورڈ  قائم کرنے کی تجویز پیش  کی ۔ انہوں نے ایس  آئی  ڈی بی آئی  سے کہا کہ وہ تین ماہ کے اندر فیصلے کرے اور امداد فراہم کرے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  وزیر اعظم  کے آتم نربھر  بھارت کے ویژن  کو پورا کرنے  میں ایم ایس ایم ای اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارے نظام  کو شفاف ، مقررہ وقت پر  پورا ہونے والے اور نتیجہ  خیز بنایا  جائے اور اچھے  ٹریک ریکارڈ  کی مدد سے مناسب صنعت کاروں  کی مدد کی جائے ۔ انہوں نے الگ  الگ رہ کر نہیں بلکہ  مربوط طریقے سے  مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔ جناب گڈکری  نے کہا کہ نئی سوچ ، نئے نظریات  ، نئی ٹیکنا لوجی  اور زراعت میں تحقیق  اور  دیہی  اور قبائلی  علاقوں میں تحقیق   ،روزگار  پیدا کرنے میں بہت اہم ہے ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ ایم ایس ایم ای ، ملک کی جی ڈی پی  میں تقریباً 30 فی صد تعاون کرتی ہے اور  گیارہ کروڑ  سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے   ، جو  زراعت  کے بعد دوسرا سب سے بڑا سیکٹر ہے ۔

          پوری تقریب کے لئے   https://www.youtube.com/watch?v=a47SSWjQVCI  لنک پر کلک کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔ 29-06-2021 )

U.No. 6007



(Release ID: 1731282) Visitor Counter : 221