نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے ہندوستان میں 'غیرمنافع بخش ہسپتال ماڈل' کے تعلق سےجامع رپورٹ جاری کی
Posted On:
29 JUN 2021 1:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 29 جون : نیتی آیوگ نے آج ایسے اداروں سے متعلق اطلاعات عام کرنے اور معلومات کے فرق کو ختم کرنے جن کے تعلق سے عام لوگوں کو جانکاری نہیں ہےنیز صحت کے شعبے میں مضبوط پالیسی سازی کی سہولت فراہم کرنے کی سمت میں ایک نئی پہل شروع کرنے کے مقصد سے ، ملک میں 'غیر منافع بخش ہسپتال ماڈل' کے عنوان سے ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔
نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال کا کہنا ہے کہ "نجی اداروں میں صحت کے شعبے کی توسیع سے متعلق سرمایہ کاری نسبتاً بہت کم ہوئی ہے۔ گذشتہ روز اعلان کردہ محرک نے ہمیں اس صورتحال کو تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے''۔ نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے اس تعلق سے مزید کہا کہ،غیرمنافع بخش شعبے کے سلسلے میں ایک جامع رپورٹ اس سمت میں چھوٹا لیکن اہم قدم ہے۔
اس رپورٹ کو نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے ، سی ای او جناب ا میتابھ کانت ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر راکیش سرول اور اس مطالعہ میں حصہ لینے والے ملک بھر کے اسپتالوں کے نمائندوں کی موجودگی میں جاری کیا۔
اس مطالعے میں غیر منافع بخش اسپتالوں کے آپریشن ماڈل کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔ اس طرح کے اسپتالوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی نتائج پیش کیے گئے ہیں - جس کی(اس رپورٹ کی) ملکیت(مالکانہ حقوق) اور خدمت کے مواقع کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے۔ اور اس کے بعد نجی اسپتالوں اور مرکزی حکومت کی صحت کی اسکیموں کے ساتھ اس کا موازنہ کیا گیا ہے۔
نیتی آیوگ ملک میں نجی شعبے میں حفظان صحت کے تعلق سے تمام امور کا وسیع پیمانے پر مطالعہ کررہا ہے۔ اگرچہ حفظان صحت سے متعلق منافع بخش اداروں اورتنظیموں کے بارے میں کافی معلومات موجود ہیں ، لیکن غیر منافع بخش اداروں کے تعلق سے عام لوگوں کو کسی طرح کی جانکاری نہیں ہے اور ہے بھی تو بہت ہی کم ہے۔اس سلسلے میں قابل اعتماد اورحقیقی معلومات کی کمی ہے ، اور یہ وہ صحت کے ادارے ہیں جو حفظان صحت کے شعبے کو ہر طرح سے اور ہر فرد تک قابل رسائی اور سستی بنانے میں انتھک خدمت کے لئے جانے جاتے ہیں۔
غیر منافع بخش ہسپتال نہ صرف ہر طرح کے علاج ومعالجے بلکہ بیماریوں کی روک تھام اور حفظان صحت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ عام لوگوں کو حفظان صحت کے تعلق سے بیدار کرنے، معاشرتی اصلاحات ، معاشرے کے لوگوں کو جوڑنےاورانہیں تعلیم سے بھی جوڑنے میں معاون ہے۔ یہ لوگوں کو منافع کی پرواہ کیے بغیر قیمتی مشورے، صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکاری وسائل اور گرانٹ کا استعمال کرتا ہے۔ تاہم ، پچھلے کئی سالوں میں ، اس شعبے کو کم تر اور ناقابل مطالعہ سمجھا گیا ہے۔
اس مطالعے میں غیر منافع بخش اسپتالوں کے ذریعہ لاگت میں اضافے کی حکمت عملی پر تفصیلی انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس میں ان چیلنجوں کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے جن کی وجہ سےان اداروں کے کاموں پر بوجھ پڑتا ہے اور ان کی نشوونما میں رکاوٹ آتی ہے۔ اور ان چیلنجوں کو دور کرنے کے اقدامات بھی اس میں بتائے گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں مختصر اور طویل المیعاد پالیسی بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے - جیسے کہ ان اسپتالوں کی شناخت کے لئے معیار تیار کرنا ، کارکردگی انڈیکس کے ذریعہ ان کی درجہ بندی کرنا ، اور عام لوگوں کے درمیان انسان دوستی کا جذبہ پروان چڑھایا نیز اس کے لیے مشق کرنے کا انتظام بھی کرنا اوور اعلی اسپتالوں میں جدید سہولیات بہم پہنچانا، شامل ہے۔ اس رپورٹ میں دور دراز کےعلاقوں میں محدود مالی وسائل کے ساتھ انسانی وسائل کے فروغ و انتظام میں ان اسپتالوں کی مہارت کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس رپورٹ کو یہاں منسلک کیا جا رہا ہے، براہ کرم اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں
Please attach the Report here
******************
ش ح ۔ س ک
U No. 6002
(Release ID: 1731138)
Visitor Counter : 213