کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
بھارت فاسفیٹک کھادوں کے معاملے میں آتم نربھر بنے گا
ڈی اے پی اور این پی کے کھادوں کے کلیدی خام مال ، راک فاسفیٹ کے معاملے میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے لئے حکومت نے لائحہ عمل کے ساتھ تیاری کی: جناب من سکھ منڈاویہ
Posted On:
28 JUN 2021 5:44PM by PIB Delhi
فاسفیٹک کھادوں (ڈی اے پی اور این پی کے ) کی دستیابی میں بہتری لانے اور بھارت کو حقیقی طور پر آتم نربھر بناتے ہوئے درآمدات پر انحصار میں کمی لانے کے لئے، کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت، جناب من سکھ منڈاویہ نے فرٹیلائزرس کے محکمے کے افسران اور فرٹیلائزرس کی صنعتوں کے حصہ داران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
اس موقع پر جناب منڈاویہ نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ فرٹیلائزرس کا محکمہ، ڈی اے پی اور این پی کے کھادوں کے کلیدی خام مال، راک فاسفیٹ کے معاملے میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے لئے ، ایک لائحہ عمل کے ساتھ تیار ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پرزور اپیل’آتم نربھر بھارت‘ پر عمل کرتے ہوئے، بھارت یقیناً آنے والے وقت میں کھادوں کے معاملے میں خودکفیل بننے کی راہ پر گامزن ہوگا۔‘‘
کھاد پیداواریت میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے لئے اندرونِ ملک دستیاب وسائل کے ذریعہ ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ جناب منڈاویہ نے راجستھان ، جزیرہ نما بھارت کے مرکزی علاقے، ہیرا پور (ایم پی)، للیت پور (یوپی)، مسوری سنکلائن، کڈپّا کے تاس (اے پی) میں دستیاب موجودہ 30 لاکھ ایم ٹی کے بقدر فاسفورائٹ میں کاروباری مواقع تلاشنے اور پروڈکشن میں اضافے کے لئے ہدایات جاری کیں ۔
راجستھان کے ستی پورا، بھروساری اور لکھاسر، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں مضمراتی کچی پوٹاش دھات میں کھوج کے عمل کو تیز کرنے کے لئے محکمہ کانکنی اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ساتھ تبادلہ خیالات اور منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔ تمام محکمے مضمراتی ذخائر کی کانکنی کے عمل کو جلد از جلد شروع کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس لائحہ عمل میں بیرونی ممالک سے درآمد کیے جانے والے مہنگے خام مال کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور اسے کاشتکاروں کے لئے قابل رسائی اور قابل استطاعت بنانے کے لئے اقدامات بھی شامل ہیں۔
راک فاسفیٹ ڈی اے پی اور این پی کے کھادوں کے لئے کلیدی خام مال ہے اور بھارت 90 فیصد درآمدات پر منحصر ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کھادوں کی گھریلو قیمتوں پر اثر پڑتا ہے اور ملک میں زرعی شعبے کی ترقی و نمو میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے، جناب منڈاویہ نے بھارت میں دستیاب راک فاسفیٹ ذخائر کی کانکنی اور کھوج کے عمل میں تیزی لانے کے لئے حصہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی تھی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:5985
(Release ID: 1731032)
Visitor Counter : 244