صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 24 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ٹیکہ کاری کے لئے اب بھی 1.65 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں

Posted On: 05 JUN 2021 12:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5؍ جون  : ملک  گیر  ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر حکومت ہند مفت  کووڈ  ٹیکے فراہم کرکے  ریا ستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کر  رہی ہے۔ مزید  برآں حکومت ہند  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے  براہ راست  ویکسین کی خریداری  میں بھی  سہولت   فراہم کر رہی ہے۔ جانچ کر نے ،  رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ لگانے، علاج  کرنے  اور  کووڈ  کے موافق طرز عمل اپنا نےکے ساتھ  وبا کی  روک تھام اور بندو بست کے لئے ٹیکہ کاری  حکومت ہند کی جامع  حکمت عملی  کا ایک لازمی  حصہ ہے۔

اصلاح شدہ   اور تیز رفتار  کووڈ – 19 ٹیکہ کاری  کی حکمت عملی کے تیسرے مرحلے کا نفاذ  یکم مئی 2021  سے  شروع ہوا۔

 اس حکمت عملی کے تحت  ہر مہینے کسی بھی مینو فیکچرر کی سینٹرل ڈرگ لیباریٹری (سی ڈی ایل)  منظور شدہ  ٹیکوں کے  50  فیصد کی خریداری حکومت ہند کے ذریعے کی جائے گی۔ حکومت ہند ریاستی حکومتوں کو پوری طرح  مفت  طریقے سے  ٹیکوں کو فراہم کرنا  جاری رکھے گی، جیسا کہ یہ پہلے سے ہی کرتی رہی ہے۔

حکومت ہند نے ابھی تک مفت زمرے اور  ریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری  زمرے کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  24  کروڑ  (243009080) ٹیکے مہیا کرائے ہیں۔

ان میں ضائع ہونے والی ویکسین سمیت ، ویکسین کا کُل صرفہ 226508508 ہے (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس  اب بھی لگائے جانے کے 1.65 کروڑ (16500572) ویکسین کی  خوراکیں دستیاب ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-م ع - ق ر)

U-5966


(Release ID: 1730852) Visitor Counter : 151