صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال
Posted On:
28 JUN 2021 9:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 28 جون : کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری میں ہندوستان نے ایک اور سنگ میل عبورکیا ہے اور کووڈ-19 کی خوراکیں کھلانے کی مجموعی تعداد کے اعتبارسے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
قومی سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت 32.36 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے کیسوں کی تعداد 46،148 ہوئی۔
ہندوستان میں فعال کیسوں کی مجموعی تعداد گھٹ کر 5،72،994ہوئی ۔
فعال معاملات کامجموعی تناسب اب تک 1.89 فیصد ہے۔
اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر2،93،09،607 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58،578 مریض صحت یاب ہوئے۔
لگاتار 46 ویں دن بھی صحت یابیوں کی تعداد روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔
صحت یابیوں کی شرح بڑھ کر96.80 فیصد تک پہنچی۔
ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح 5 فیصد سے نیچے گئی جو اس وقت 2.81 فیصد ہے۔
روزانہ مثبت معاملوں کی شرح 2.94فیصد ہے، لگاتار 21 ویں دن 5 فیصد سے کم۔
ٹیسٹنگ صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا، مجموعی طور پر40.63 کروڑ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔
******
ش ح۔ س ک۔ ع آ
U No. 5958
(Release ID: 1730803)
Visitor Counter : 190
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam