نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
ہمیں اپنی زبانوں کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت ہے: نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو
نائب صدر نے کہا کہ آئیے ہندوستانی زبانوں، ثقافتوں اور روایات کو عام کرنے کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھیں
نائب صدر نے قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 کی روح سے مطابقت رکھتے ہوئے مادری زبان میں بنیادی تعلیم کی اپیل کی
جناب نائیڈو نے تیلگو زبان کے ادبی کاموں کو دیگر ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی کوشش تیز کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ ارتباط پر زور دیا
نائب صدر نے راشٹریتھرا تلگو سمکھیا کی چھٹی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا
Posted On:
27 JUN 2021 1:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی 27 جون 2021: اپنی زبان کی روایات کے ثمرات آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج حکومت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے زبان کی حفاظت کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت پر زور دیا۔
ایک سے زیادہ نسلوں اور جغرافیائی خطوں کے لوگوں کو متحد کرنے میں زبان کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے مطالبا کیا کہ اپنی زبانوں، ثقافتوں اور روایات کو محفوظ رکھنے، افزودہ کرنے اور عام کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں۔
چھٹی سالانہ ‘راشٹریتھرا تلگو سمکھیا’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ تیلگو لوگوں کو تیلگو زبان اور اپنی مقامی روایات کے احیاء کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔
یہ کہتے ہوئے کہ کسی زبان کو نظرانداز کرنا اس کے زوال کا باعث بنے گا نائب صدر نے مشورہ دیا کہ ہر کسی کا فرض ہے کہ وہ دوسری زبانوں اور ثقافتوں کو پامال کئے بغیر مادری زبان کو محفوظ بنائے اور اسے فروغ دے۔
مسٹر نائیڈو نےزور دے کر کہا کہ جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی مجریہ 2020 میں تصور پیش کیا گیا ہے مادری زبان میں بنیادی تعلیم دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کے اعلی ترین آئینی عہدوں پر فائز لوگوں نے جن میں صدر و نائب صدر، وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف انڈیا سبھی شامل ہیں، اپنی مادری زبان میں بنیادی تعلیم حاصل کی ہے۔ لوگوں پر یہ غلط تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ جو لوگ اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو وہ زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے اور ترقی نہیں کرسکتے۔ ہمارے پاس اس تاثر کو مسترد کرنے کے لئے بہت ساری ماضی اور حال کی مثالیں ہیں۔
نائب صدر نے تیلگو ادب کو دوسری ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سے کسی زبان کی روایت کو فروغ ملتا ہے۔ اس حقیقت کی تعریف کرتے ہوئے کہ بہت ساری ثقافتی تنظیموں نے عالمی وبا کے پیش نظراپنا کام آن لائن جاری رکھا مسٹر نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ زبان اور ٹکنالوجی کو یکساں جذبے میں ضم کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تلگو زبان کے تحفظ فراہم کرنے اور اسے عام کرنے کے لئے تلگو ریاستوں کے باہر ایک ہزارسے زیادہ تنظیمیں موجود ہیں نائب صدر نے ’راشٹریتھرا تلگو سماکھیہ‘ کے نام سے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ساتھ آنے کے منتظمین کے اقدام کی تعریف کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہماچل پردیش کے معزز گورنر جناب بنڈارو دتاتریہ، وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی اور سماجی بہبود ، حکومت مغربی بنگال ڈاکٹر ششی پنجا ، آندھرا پردیش کے سابق ڈپٹی اسپیکر جناب منڈالی بدھا پرساد ، آل انڈیا تلگو فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر سی ایم کے ریڈی، راشٹریتھرا تلگو سمھاکیہ کے صدر جناب سندرا راؤ اور دیگر اہم شخصیات اس ورچوئل پروگرام میں شریک تھیں۔
****
ش ح- رف –س ا
U. No: 5946
(Release ID: 1730752)
Visitor Counter : 233