ریلوے کی وزارت

ریلوے پروٹیکشن فورس  ( آر پی ایف )  کے ذریعے نئی ٹیکنا لوجی کے استعمال سے  مسافروں اور ریلوے کی  دوسری سرگرمیوں میں  سکیورٹی اور تحفظ  میں اضافہ ہوا ہے


آر پی ایف نے  کووڈ  میں ہوئے یتیم  بچوں کے تحفظ کے لئے ایک خصوصی منصوبہ  مرتب کیا ہے

آر پی ایف ایک ایسی مرکزی فورس ہے ، جس میں دوسروں کے مقابلے  خواتین کی تعداد  سب سے زیادہ ہے

آر پی ایف میں  خواتین  9 فی صد ( 6242 ) ہیں

آر پی ایف نے تقریباً 3 برسوں میں 56000 سے زیادہ بچوں کو بچایا ہے

پچھلے 3 برسوں میں آر پی ایف نے 976 بچوں کو بردہ فروشوں سے بچایا ہے

پچھلے دو برسوں میں  چھوٹ جانے والے سامان  کے 22835 معاملات میں  37.13 کروڑ روپئے کا سامان  ، اُن کے اصل حقداروں کو پہنچایا گیا

Posted On: 25 JUN 2021 4:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 جون /  تحفظ اور سلامتی  ، بھارتی ریلوے کے ترجیحی   شعبوں میں سے ایک ہے ۔ مسافروں کی سلامتی اور تحفظ کےعلاوہ ، ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) کووڈ – 19 کے دوران   وائرس کے خلاف لڑائی میں  بھارتی ریلوے کی کوششوں میں بڑا تعاون کر رہی ہے ۔  وباء کے دوران  آر پی ایف   ، ریلوے  کے رولنگ  اسٹاک  کی سکیورٹی   ،  ضرورت مندوں کو خوراک  کی فراہمی ، شرمک خصوصی ٹرینوں  کے تحفظ   اور  34 میڈیکل ایمرجنسی میں 45 ڈلیوری   میں  پیش پیش رہی ہے  ۔

         آر پی ایف نے کووڈ میں یتیم ہونے والے بچوں کے تحفظ کے لئے  ، اُن تک  رسائی ، اُن کو  محفوظ رکھنے اور باز آباد کاری کا ایک  خصوصی  منصوبہ مرتب کیا ہے ۔ آر پی ایف نے  اسٹیشنوں / ٹرینوں یا آس پاس کے قصبوں  / گاؤوں ، اسپتالوں میں  کووڈ کی وجہ سے ہوئے یتیم  بچوں  کی نشاندہی  کے لئے خصوصی مہم شروع  کی ہے ۔ عملے کو ایسے بچوں پر  خصوصی توجہ دینے  کی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔  کسی بھی بچے کے ملنے کے بعد ، اُس بچے کی  باز آباد کاری تک  آر پی ایف  کا ایک اہلکار  ، اُس کا ذمہ دار ہو گا ۔

         اسٹیشنوں پر قیمتی جانیں بچاتے ہوئے آر پی ایف کے جوانوں کے  اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے متعدد واقعات منظرعام پر آ چکے ہیں۔  صدر ِ جمہوریہ ٔ ہند نے آر پی ایف جوانوں کو جان بچانے پر سال 2018  ء کے بعد سے 9  جیون رکشا میڈل  ایک بہادری میڈل عطا کیا ہے  ۔

         آر پی ایف میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کو شامل کرنے سے خواتین کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے  بھارتی  ریلوے کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ آر پی ایف میں 2019 ء میں 10568 آسامیوں کی بھرتی مکمل ہوئی تھی۔ سی بی ٹی ، پی ای ٹی / پی ایم ٹی ، دستاویزات کی تصدیق ، طبی معائنہ اور پولیس کے بعد  بھرتی مکمل کی گئی ۔ بھرتی سے پہلے آر پی ایف میں خواتین کی شرح 3 فی صد (2312) تھی ، بھرتی کے بعد یہ 9  فی صد  (6242) ہو گئی ہے ۔ آر پی ایف ایسی مرکزی  فورس ہے ، جس میں خواتین کی تعداد  سب سے زیادہ ہے ۔

         آر  پی ایف  نے تمام زونوں میں 17 اکتوبر ، 2020 ء سے میری سہیلی پہل  کا آغاز کیا تھا ، جس میں طویل فاصلے والی ٹرینوں  میں  تنہا سفر کرنے والی  خواتین پر توجہ  مرکوز کی گئی ۔ نو جوان آر پی ایف خواتین کی ٹیم ، اُن سے سفر شروع کرنے والے اسٹیشن سے آخری اسٹیشن تک رابطے میں رہتی ہے ۔

بھیروی ، ویرانگنا ، شکتی جیسے  خصوصی خواتین دستوں کے قیام سے آر پی ایف نے خواتین مسافروں کی حفاظت کو  بہتر بنایا  ہے۔ میٹرو شہروں اور مقامی ٹرینوں میں تمام خواتین  اسپیشل ٹرینوں میں خواتین کے تحفظ کو  آر پی ایف کے ذریعہ یقینی بنایا جارہا ہے۔

آر پی ایف نے بچوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) کی مشاورت سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ چلڈرن ہیلپ ڈیسک کو 2020  ء  تک  132 اسٹیشنوں پر  نامزد این جی اوز کے ذریعہ چلایا  گیا  ہے ۔ 2017 ء سے مئی 2021 تک مجموعی طور پر 56318 بچوں کو بچایا گیا ہے۔ 2018 ء سے مئی 2021  ء تک بردہ فروشوں سے  مجموعی طور پر 976 بچوں کو  بچایا  گیا ہے۔

آر پی ایف مسافروں کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لئے ان کی مسلسل  مدد کرتی  ہے۔ شکایات کا ازالہ ، مسافروں کے گمشدہ سامان کی بازیابی اور سکیورٹی کالز  ایسے کچھ اہم  شعبے ہیں ، جن میں آر پی ایف  سرگرم رول ادا کرتی ہے ۔

کل 22835 معاملات میں (2019  ء سے مئی 2021  ء تک) 37.13 کروڑ روپئے  مالیت کا  لا پتہ سامان  ،  اُن کے جائز حقداروں تک پہنچایا گیا ۔ گذشتہ دو سالوں (20-2019 ء) میں آل انڈیا ریلوے سیکیورٹی ہیلپ لائن 182 پر کل 37275  سکیورتی سے متعلق کالیں موصول ہوئیں ، جن کا ازالہ کیا گیا ۔  یکم اپریل ، 2021 ء سے ہیلپ لائن 182 کو ریل مدد 139 کے ساتھ  ضم کر دیا گیا ہے ۔  اپریل اور مئی ، 2021 ء میں ہیلپ لائن  139 پر  موصولہ 8258 سکیورٹی سے متعلق  کالوں کا ازالہ کیا گیا  ۔

آر پی ایف ڈیزاسٹر ریلیف کی ایک پہل ریلوے  فلڈ ریلیف  ٹیم  ( آر ایف آر ٹی ) سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں میں پھنسے ہوئے  مسافروں  کو  کھانا پہنچانے کے لئے  شروع کی گئی ہے ۔ یہ ٹیم کھانا  ، پانی اور ادویات  پہنچاتی ہے اور یہ  بچاؤ اور امدادی ایجنسیوں کے ساتھ  قریبی تال میل سے مقررہ ایس او پی کے مطابق  کام کرتی ہے ۔  آر پی ایف کی 15  مردوں / خواتین کو این ڈی آر ایف کے ذریعے  تربیت دی  گئی ہے اور  مزید 75  افراد کو تربیت دی جارہی ہے ۔ 5 موٹر والی ربڑ کی کشتیاں اور حفاظتی ساز و سامان خریدا گیا ہے ، جسے 5 زیادہ امکان والے علاقوں میں رکھا گیا ہے ۔  ٹیم  ریلوے کے باہر بھی  سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔25.06.2021 )

U.No. 5903


(Release ID: 1730464) Visitor Counter : 175