پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے اوپیک کے سکریٹری جنرل کے ساتھ اعلی سطحی مشاورتی میٹنگ میں خام تیل کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے پیداوار میں کٹوتی کو بتدریج ختم کرنے کی درخواست کی

اوپیک کا اندازہ ہے کہ بھارت 2021 میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہوگا

Posted On: 24 JUN 2021 6:35PM by PIB Delhi

 دہلی، 24 جون  2021: پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج اوپیک کے سیکرٹری جنرل جناب ڈاکٹر محمد سنوسی برکنڈو کے ساتھ اعلیٰ سطحی مشاورتی میٹنگ کی۔ جناب پردھان نے صارفین اور معیشت کی تیزی سے بحالی پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خام تیل کی اونچی قیمتیں بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خطرناک دباؤ میں اضافہ کر رہی ہیں۔

فریقین نے تیل مارکیٹ میں حالیہ نمو،تیل کی طلب میں بہتری کے رجحانات، معاشی ترقی کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ توانائی کے چیلنجوں پر قابو پانے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب پردھان نے خام تیل کی پیداوار کی کٹوتی کو بتدریج ختم کرنے کی درخواست کا اعادہ کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ خام تیل کی قیمتیں ایک معقول بینڈ کے اندر رہنی چاہئیں جو صارفین اور پروڈیوسرز دونوں کے باہمی مفاد میں ہوں گی اور کھپت پر مبنی بحالی کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

جناب پردھان نے کوویڈ وبا کی دوسری لہر کے دوران اوپیک کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر برکنڈو اور اہم اتحادیوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کی خاص طور پر دواؤں، آئی ایس او کنٹینرز، ایل ایم او اور بڑی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے تعاون پر اظہار تشکر اور ستائش کی۔ انھوں نے اوپیک کے اس اندازے پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان 2021 میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہوگا۔

بھارت پہلی اعلی سطحی اوپیک انڈیا انرجی کے بعد سے اوپیک کے ساتھ تکنیکی تعاون، ماہرین کے تبادلے اور دیگر تعاون میں توسیع کر رہا ہے۔

***

U. No. 5867

(ش ح - ع ا - ع ر)

 



(Release ID: 1730290) Visitor Counter : 157