امور داخلہ کی وزارت

وزیراعظم نے جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی


جموں وکشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرناہماری   اولین  ترجیح ہے: وزیراعظم

تیز رفتاری سے حد بندی ہو، تاکہ انتخابات ہوسکیں: وزیراعظم

جموں وکشمیر کو ایک منتخب حکومت ملنا چاہئے، جو  جموں وکشمیر کی ترقی کی رفتار میں تیزی لائے: وزیراعظم

وزیراعظم نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا

جموں وکشمیر میں  مرکزی حکومت کی جاری    اسکیموں سے ہورہے کام 90 فیصد مکمل ہو چکے ہیں:وزیراعظم

Posted On: 24 JUN 2021 9:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍ جون  :  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ  ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں وکشمیر کے سلسلے  میں  جمہوریت کو  تقویت بخشنے پر  تفصیلی  بات چیت ہوئی۔بلاک اور ضلعی ترقیاتی کونسل کی تشکیل اور انتخاب کے ساتھ ساتھ  3 درجے کے پنچایتی راج نظام کے  قیام کے پس منظر میں جموں وکشمیر میں ترقیاتی عمل کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس سلسلے میں آگے کے راستوں پر اپنے خیالات  کا اظہار کیا۔ انہوں نے  آئین  اور جمہوریت کو مضبوطی دینے کے لئے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  تبادلہ خیال  کے خوشگوار ماحول اور  خیالات  کے واضح تبادلے کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا  ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ تیز رفتاری سے  حد بندی ہو ، تاکہ  انتخابات  ہوسکیں اور  جموں وکشمیر کو ایک منتخب حکومت مل سکے، جو  جموں وکشمیر کی  ترقی کی رفتار کو آگے بڑھا سکے۔

وزیراعظم نے جموں  وکشمیر کے لیڈروں کو بتایا کہ عوام ، خاص طور پر نوجوان ، جن کو  جموں کی سیاسی  قیادت فراہم کی جانی چاہئے اور  اس بات کو  یقینی بنانا چاہئے کہ ان کی اُمنگوں کو پورا کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر نے  شفافیت کے ساتھ ساتھ ترقی کو  زبردست فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک لمبا  راستہ طے کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں پر 90  فیصد کامیابی  کے ساتھ  کام  مکمل  ہو چکا ہے۔ متعدد بڑے  سڑک پروجیکٹوں  کے ساتھ  2 نئے  ایمس ، 7 نئے میڈیکل کالجز قائم کئے جارہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں ساڑھے  چار لاکھ روز گار پیدا کرنے کے ساتھ صنعتی ترقی میں تیزی لانے کے لئے 28400 کروڑ پیکج کے ساتھ  نئی  صنعتی پالیسی کے تحت نوٹیفائڈ کیا  گیا ہے۔

جناب  امت شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حد بندی عمل اور  پرامن انتخابات  پارلیمنٹ میں کئے گئے وعدے کے مطابق  ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے اہم سنگ میل ہیں۔

 اس میٹنگ میں  جناب فاروق عبداللہ، جناب غلام نبی آزاد،  محترمہ محبوبہ مفتی، جناب عمر عبداللہ، جناب  کویندر گپتا، جناب مظفر حسین بیگ، جناب نرمل سنگھ، جناب تارا چند، جناب محمد الطاف بخاری،  جناب سجاد غنی لون، جناب ریندر رینا، جناب غلام احمد میر، جناب محمد یوسف تاریگامی اور  جناب بھیم سنگھ نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ  اس اجلاس میں  مرکزی وزیر  داخلہ جناب امت شاہ ، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر  جناب منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر  جناب اجیت ڈوبھال، وزیر اعظم کے دفتر میں  وزیر مملکت جناب جتیندر سنگھ اور  سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع ح- ق ر)

U-5885



(Release ID: 1730233) Visitor Counter : 206