صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 25 JUN 2021 9:21AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 30.79 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  بھارت میں 60.73 لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے میں 51667 نئے معاملوں کی خبر ہے۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 612868 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 29128267 مریض شفا یاب ہوچکے ہیں۔

  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 64527 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

مسلسل 43ویں دن یومیہ شفایابی کی شرح   یومیہ نئے معاملات کے مقابلے زیادہ ہے۔

صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.66 فیصد ہوگئی ہے۔

متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 5 فیصد سے بھی کم ہےاور سر دست یہ 3.00 فیصد ہے۔

لگاتار 18 ویں دن جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح5فیصد سے بھی کم رہی اور یہ 2.98 فیصد ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہےاور اب تک مجموعی طور پر39کروڑ95 لاکھ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

 

*************

 

ش ح- ش ر- م ش

U. No.5879



(Release ID: 1730218) Visitor Counter : 158