صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 24 JUN 2021 9:22AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍جون :ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 30کروڑ16لاکھ ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

بھارت میں گذشتہ 24گھنٹے میں 64لاکھ نواسی ہزار ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

پچھلے 24گھنٹے کے دوران بھارت میں 54ہزار 69نئے معاملوں کی خبرہے ۔

بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 6لاکھ ھارت 27ہزار 57ہوگئی ہے ۔

ملک بھرمیں اب تک شفایابی کی مجموعی تعداد2کروڑ90 لاکھ 63ہزار740ہے ۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68ہزار885افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں لگاتار42ویں دن نئے معاملات کے مقابلے شفایاب ہونے والوں کی یومیہ تعداد زیادہ ہے ۔

صحتیابی کی تعداد بڑھ کر 96اعشاریہ چھ ایک فیصد ہوگئی ہے ، جانچ کے بعد ہفتہ وارمتاثرپائے جانے والے افراد کی شرح پانچ فیصد سے کم رہی ، جو سردست تین اعشاریہ صفرچارفیصد ہے مسلسل سترہویں دن متاثرپائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح پانچ فیصد سے بھی کم 2اعشاریہ ایک فیصد رہی ۔ جانچ کرنے کی صلاحیت میں قابل لحاذ اضافہ ہواہے اب تک کل 39کروڑ 78لاکھ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔

****************

 

U-5841


(Release ID: 1729963) Visitor Counter : 160