صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت نے مہاراشٹر، کیرالہ اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں  کو ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے نمٹنے کی صلاح دی ، وائرس کی یہ شکل فی الحال تشویش کا باعث ہے


ریاستوں کو فوری طور پر کٹینمنٹ کے اقدام کرنا ہوں گے، ان اضلاع میں جانچ، ٹریکنگ اور ٹیکہ کاری میں تیزی لانا ہوگی جہاں ڈِلٹا پلس ویرینٹ پایا گیا ہے

مثبت پائے گئے افراد کے کافی نمونے انساکوگ کی متعینہ لیبارٹریوں کو بھیجے جائیں تاکہ طبی وبائی تعلق کا پتہ لگایا جاسکے

Posted On: 22 JUN 2021 6:58PM by PIB Delhi

ممبئی، 22 جون 2021:  کوویڈ-19 کے موثر انتظام کے لیے مرکزی حکومت کثیر سطحی صحت کے نظام اور جانچ کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل مستحکم کر رہی ہے، اور ریاستوں  کے ساتھ مل کر وہ صحت عامہ کے نظام میں  اقدامات پر توجہ دے رہی ہے۔ کوویڈ-19 سے نمٹنے کے سفر کے دوران مرکزی وزارت صحت نے وقتاً فوقتاً ریاستی حکومتوں  کو اہم نکات پر چوکس کیا ہے کہ وہ "مکمل حکومت" کی اپروچ کے تحت اس بحران سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ پر موثر انداز میں عمل درآمد کریں۔

انساکوگ کے حالیہ مطالعے کی بنیاد پر مرکزی وزارت صحت نے مہاراشٹر، کیرالہ اور مدھیہ پردیش ریاستوں  کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے نئے ویرینٹ ڈیلٹا پلس سے محتاط اور باخبر رہیں۔ نیا وائرس ان ریاستوں  کے کچھ اضلاع میں  پایا گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے تینوں  ریاستوں  کو ایک خط بھیجا ہے۔ یہ ویرینٹ مہاراشٹر کے رتناگری اور جلگاؤں  اضلاع، کیرالہ کے پلاکڈ اور پٹھنم تھتا اضلاع کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال اور شیوپوری اضلاع میں  بھی پایا گیا ہے۔

انساکوگ وزارت صحت و خاندانی بہبود کے محکمہ بائیٹیکنالوجی، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور سی ایس آئی آر کی 28 لیبارٹریوں کا کنسورشیم ہے جو کوویڈ 19 وبا کی مکمل جینوم سیکوئنسنگ کا کام انجام دے رہا ہے۔ انساکوگ نہ صرف مکمل جینوم سیکوئنسنگ کر رہا ہے بلکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بروقت طبی اقدامات کے مشورے بھی دیتا ہے۔انساکوگ نے اطلاع دی ہے کہ ڈیلٹا پلس ویرینٹ فی الحال تشویش کا باعث ہے جس کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • پھیلنے کی اضافی صلاحیت
  • پھیپھڑوں کے خلیات کے ساتھ جڑنے کی زیادہ تر صلاحیت

· مونوکلونل اینٹی باڈی رسپانس میں  کمی کے امکانات

مرکزی وزارت صحت نے مہاراشٹر، کیرالہ اور مدھیہ پردیش ریاستوں  کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس ویرینٹ کے مریضوں  کے ساتھ صحت عامہ کے اقدامات اگرچہ پہلے وائرس جیسے ہیں لیکن کو زیادہ موثر اور بہتر طور سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں  کے چیف سکریٹریوں  کو ہدایت کی گئی ہے کہ انساکوگ کے ذریعے تجویز کردہ وائرس انفیکشن کے گروپوں  اور اضلاع میں  محدود علاقوں  سے متعلق اقدامات پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔ ان میں  عوامی مقامات پر بھیڑ بھاڑ اور لوگوں کے باہمی ملنے جلنے پر پابندیاں، ٹیسٹوں  کی تعداد میں  اضافہ، مشتبہ مریضوں  کا سراغ لگانا شامل ہیں۔ اس نے علاقے میں  ٹیکہ کاری کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ریاستوں  کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوویڈ جانچ میں مثبت پائے گئے مریضوں  کے سویب نمونے فوری طور پر انساکوگ لیبارٹریوں  کو بھیجیں  تاکہ ان کا طبی معائنہ فوری طور پر کیا جاسکے اور ریاستوں  کو مزید ہدایات دی جاسکیں۔

* * *

U. No. 5784

(ش ح - ع ا - ع ر)

 



(Release ID: 1729957) Visitor Counter : 277