بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے دو روزہ برکس گرین  ہائیڈروجن کانفرنس کا انعقاد کیا

Posted On: 23 JUN 2021 12:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 جون 2021: بجلی کی وزارت کے تحت ہندوستان کی سب سے بڑی توانائی کی مربوط کمپنی NTPC لمٹڈ نے گرین ہائیڈروجن پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جو کہ موجودہ وقت میں سب سے مقبول اور مطلوبہ شعبہ ہے جسے توانائی کا اگلا منبع سمجھا جاتا ہے۔

آن لائن ہونے والے اس پروگرام میں برازیل ، روس، انڈیا، چین، جنوبی افریقہ (برکس) ملکوں کے ممتاز ماہرین نے حصہ لیا اور اس موضوع کے علاوہ اپنے اپنے ملک میں گرین ہائیڈروجن کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر اپنے خیالات اور پیشہ ورانہ رائے ظاہر کی۔

برکس ورچوئل سمٹ کے کلیدی مقررین میں محترمہ ایگنس ایم ڈاکوسٹا(برازیل کی کانوں اور توانائی کی وزارت)، جناب کووالیف اینڈری ( رشین انرجی ایجنسی، روس)، ڈاکٹر پرکاش چندر میتھانی( سائنٹسٹ جی، ایم این آر ای، حکومت ہند)، محترمہ فو تائنی (نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن آف چائنا)، جناب مگابو، ایچ سری(انٹرنیشنل ریلیشن، نیشنل ڈپارٹمنٹ آف انرجی، جنوبی افریقہ) شامل ہیں۔

بجلی کی وزارت میں سکریٹری جناب آلوک کمار نے اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ حکومت اور صنعت کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ موجودہ ضوابط سرمایہ کاری کی راہ میں بلاضرورت رکاوٹ نہ بنیں۔ بڑی مقدار میں ہائیڈروجن کے نقل وحمل اور اس کے اسٹوریج میں یکساں بین الاقوامی حفاظتی ضابطوں سے کاروبار میں فائدہ ہوگا۔ اور مناسب سرٹیفکیٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ برکس ممالک ان پہلوؤں پر مل کر کام سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ایک جرأت مندانہ نیشنل ہائیڈروجن مشن کا آغاز کیا ہے جو فرٹیلائزرز کے لئے ہائیڈروجن کی خریداری کے ضابطوں کو نجی سیکٹر کے لئے شفاف بنائے گا تاکہ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار میں مسابقت اور کھلا پن رہے۔

خیر مقدم کے کلمات میں جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی، NTPC لمٹڈ نے کہا کہ برکس کے پانچوں ممالک پائیدار ترقی اور جامع اقتصادی نمو کا یکساں ویژن رکھتے ہیں۔ برکس ملکوں کے ایجنڈے میں ہمیشہ ایک خاص اہمیت اس بات کو دی گئی ہے کہ توانائی میں اشتراک وتعاون بڑھایا جائے اور تما م لوگوں کے لئے سستی، قابل بھروسہ اور رسائی کے اندر اور محفوظ توانائی کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ہائیڈروجن معیشت میں بدلنے سے نہ صرف ہندوستان کے ہائیڈروجن کی درآمدی انحصار میں کمی آئے گی بلکہ وہ اپنے شہریوں کو صاف ستھری ہوا بھی مہیا کراسکے گا اور ہندوستان کے آتم نربھر بھارت ویژن کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔

یہ برکس ممالک اس بات کو یقینی بنانے کے اہل ہیں کہ کاربن کے اخراج کو صفر پر لے آئیں کیونکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے ان ملکوں میں ان ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کو عمل میں لانے کی لاگت بہت کم آئے گی۔

NTPC ہندوستان میں گرین ہائیڈروجن پہل میں قائدانہ کردار نبھارہا ہے۔ NTPC کاربن کیپچر اور ہائیڈروجن کے شعبوں میں گہرے مطالعات اور تجربات کررہا ہے اور اس نے گرین ہائیڈروجن کے چند پائلٹ پروجیکٹوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

گرین ہائیڈروجن برکس سمیت تمام ملکوں میں انتہائی دلچسپی کا موضوع ہے کیونکہ اس میں توانائی کی لگاتار فراہمی، توانائی کی دستیابی میں اضافے اور ماحولیات پر منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کے پورے امکانات موجود ہیں۔

****

U.No. 5817

ش ح۔ ر ف ۔س ا


(Release ID: 1729916) Visitor Counter : 238