کابینہ

حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم - جے کے اے وائی) کی توسیع کی منظوری دی، توسیع کی مدت جولائی 2021 سے نومبر 2021 تک ہوگی


گذشتہ برس، حکومت نے اپریل سے نومبر 2020 کی مدت کے لئے این ایف ایس اے کے تحت آنے والے تمام مستحقین کے لئے پی ایم - جے کے اے وائی کا اعلان کیا تھا

تقریباً 80 کروڑ این ایف ایس اے سے فائدہ اٹھانے والوں کو 8 ماہ کی مدت کے لئے 5 کلو گرام اضافی اناج مختص کیا گیا

2021 میں، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کا اعلان دو مہینوں (مئی اور جون) کے لئے ایک اندازے کے مطابق 26، 602 کروڑ روپیے اخراجات کے ساتھ کیا گیا


معزز وزیر اعظم نے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب میں، نومبر، 2021 میں دیوالی تک پانچ ماہ کی مزید مدت کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا میں توسیع کا اعلان کیا


پانچ ماہ کی اضافی مدت کے لئے مزید 204 ایل ایم ٹی غلہ این ایف ایس اے کے تحت آنے والے تقریباً 80 کروڑ مستحقین کو فراہم کیا جائے گا جس کا تخمینہ 67،266 کروڑ روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے


یہ اضافی طور سے مختص کیے گئے مفت اناج این ایف ایس اے کے تحت مستفید افراد کے لئے مختص باقاعدہ ماہانہ غذائی اناج سے زیادہ اور اضافی ہوگا


اس اضافی رقم کی تمام لاگت حکومت ہند برداشت کرے گی

Posted On: 23 JUN 2021 12:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 جون :وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ( مرحلہ -4) کے تحت اضافی اناج  کی تخصیص کو منظوری دی ہے۔ یہ مزید 5 ماہ کی مدت یعنی جولائی سے  نومبر 2021  کے لئے ہے۔ اس کے تحت  زیادہ سے زیادہ  81.35 کروڑ  مستفیدین کے لئے ہر ماہ  5 کلو  گرام فی کس اناج  دیا جائے گا،  جو کہ  قومی  غذائی  سکیورٹی ایکٹ  (این ایف ایس اے) (انتودیہ انا یوجنا اور  ترجیحی کنبوں) کے دائرے میں  آتے ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو  فوائد  کی  راست منتقلی (ڈی بی ٹی)  کے دائرے میں آتے ہیں۔

 

2020 میں، حکومت ہند نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ، 2013 (این ایف ایس اے) کے تحت شامل تمام مستفید افراد کے لئے "پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا" (پی ایم - جے کے اے وائی) کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اپریل کے عرصہ میں غریب نواز پی ایم غریب کلیان پیکیج کو (اپریل - نومبر، 2020) تک اس اسکیم سے فائدہ ملنا تھا۔ تقریباً 80 کروڑ این ایف ایس کے تحت آنے والے تمام مستفید افراد کو 8 ماہ کی مدت (اپریل تا نومبر 2020) تک 5 کلو اضافی غلہ (گندم یا چاول) مختص کیا گیا، جس سے غریب / کمزور مستحقین / گھرانوں کی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ تاکہ ملک میں کووڈ-19 پھیلنے کی وجہ سے معاشی پریشانیوں سے نبرد آزما ہونے والے افراد کو راحت پہنچائی جا سکے۔  پی ایم - جے کے اے وائی 2020 کے تحت، (اپریل - نومبر 2020) کے دوران متعلقہ محکمہ کی طرف سے ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تقریباً 305 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی) اشیائے خورد و نوش جوکہ مجموعی طور پر تقریباً 321 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی) غذائی اجزاء فراہم کرائی گئیں اور مجموعی طور پر تقریباً 298 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی) غلہ فراہم کیا گیا ہے۔ (یعنی مختص مقدار سے تقریباً 93 فیصد زیادہ) کو پورے ملک میں تقسیم کیا گیا۔

 

2021 میں، ملک بھر میں جاری شدید وبائی مرض کووڈ-19 اور اس کے نتیجے میں ہونے والی معاشی رکاوٹوں کے سبب، حکومت ہند نے ایک مقررہ مدت کے لئے "پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا" ( پی ایم - جے کے اے وائی) نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دو ماہ یعنی مئی 2021 اور جون 2021 کے میں تقریباً  پی ایم جے کے اے وائی 2020 کے تحت 26،602 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔ اسی مقصد کے لئے مجموعی طور پر 79 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) سے زائد اناج مختص کیا گیا تھا۔ پی ایم جے کے اے وائی 2021 (مئی - جون 2021) کے تحت، اب تک ، 76 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی) سے زیادہ اناج، یعنی مختص شدہ غذائی اجناس کا 96 فیصد سے زیادہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے اٹھایا گیا۔ مزید یہ کہ مئی 2021 میں ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ 35 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی) اناج (یعنی ماہانہ مختص کا 90 فیصد کے قریب) تقسیم کیا گیا ہے اور جون 2021 کے لئے 23 لاکھ ایم ٹی ٹن اناج (یعنی ماہانہ مختص کا 59 فیصد) تقسیم کیا گیا ہے۔ این ایف ایس اے کے تحت تقریباً 80 کروڑ مستحقین کو مئی 2021 اور جون 2021 کے مہینوں میں اضافی 5 کلو بالکل مفت میں غلہ (گندم یا چاول) دیے جا رہے ہیں۔

 

ملک میں جاری کووڈ-19 کی صورتحال اور بحران کے دوران غریبوں اور ضرورتمندوں کی ضرورتوں کا خیال کرتے ہوئے اور ان کی مدد کا جائزہ لینے پر، محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب میں، پی ایم جے کے اے وائی - (2021 ) کی اسکیم کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا۔ نومبر، 2021 یعنی دیوالی تک اضافی پانچ ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ 5 کلو گرام اناج (گندم یا چاول) کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر 204 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس شامل ہیں جس میں مزید 5 ماہ کی مدت کے لئے لگ بھگ 80 کروڑ این ایف ایس اے کے تحت آنے والے مستحقین کو یہ مدد فراہم کرائی جائے گی جس کا مالی تخمینہ تقریباً 67،266 کروڑ روپیے ہے۔ یہ اضافی مفت اناج کی تخصیص این ایف ایس اے کے تحت مستفید افراد کے لئے مختص کئے جانے والے باقاعدہ ماہانہ غذائی اناج سے زیادہ اور اضافی ہوگا۔ پی ایم - جے کے اے وائی کے تحت اس اضافی مختص کا سارا خرچ، بشمول بین ریاستی ٹرانسپورٹ، ڈیلروں کا مارجن (فائدہ) وغیرہ پر آنے والے اخراجات، بشمول دیگر تمام طرح کے اخراجات ریاستیں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اشتراک کے بغیر حکومت ہند پوری طرح برداشت کرے گی۔

***

----------------

ش ح - س ک

U NO. 5809


(Release ID: 1729662) Visitor Counter : 350