صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری: اوہام اور حقائق


حکومت ہند نے یہ پختہ انتظامات کئے کہ براہ راست ریاستی خریداری کے تحت ویکسین کی تمام تر فراہمی 21 جون 2021 سے قبل ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں میں مہیا کرادی جائے

براہ راست ریاستی خریداری کی کوئی بقیہ خوراکیں ویکسین تیار کرنے والوں پر واجب نہیں ہیں
اس کے علاوہ حکومت ہند نے ریاستوں/یوٹیز کو طے شدہ پروگرام کے مطابق خاطر خواہ تعداد میں مفت خوراکیں مہیا کرائیں

Posted On: 22 JUN 2021 4:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 22 جون 2021: میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ کووڈ-19 عالمی وبا میں جاری مفت ٹیکہ کاری میں دہلی سرکار کی جانب سے 18 سے 44 برس کی عمر والوں کے لئے مفت ویکسین کی سپلائی نہیں ہوئی ہے۔

یہ واضح کیا گیا ہے کہ حکومت ہند نے اس بات کو یقینی بنایا کہ متعلقہ ریاستوں کو 21 جون 2021 سے قبل کووڈ-19 ویکسین کی براہ راست ریاستی خریداری کے تحت مکمل فراہمی کی جائے ۔

ریاستی خریداری کے اعدادوشمار کے مطابق ویکسین تیار کرنے والوں نے 21 جون 2021 سے قبل مختص کردہ 5.6 لاکھ خوراکیں دہلی کو فراہم کیں۔ اس کے علاوہ 8.8 لاکھ خوراکیں حکومت ہند کی خریداری کے تحت مفت دہلی کو فراہم کی گئیں اور مزید خوراکیں پہنچنے کے عمل میں ہیں جو جون 2021 کے آخر تک پہنچ جائیں گی۔ 22 جون 2021 تک دہلی کے پاس 9.9 لاکھ باقی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں۔

21 جون 2021 سے ریاستیں حکومت اور حکومت ہند کی فراہمی، خواہ وہ کسی بھی قسم کی سپلائی ہو۔18 برس سے زیادہ کی عمر والوں کے لئے استعمال کی جائے گی کیونکہ تمام ترجیحی گروپوں کو اب یکجا کردیا گیا ہے اور ریاستی حکومت کے نشان زد CVC میں یہ خوراکیں مفت دی جائیں گی۔

****

U.No. 5773

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1729491) Visitor Counter : 198