صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال – 157 واں دن
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کی شروعات کے ساتھ ہی بھارت نے ایک دن میں 80 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکوں کا سنگ میل طے کیا
Posted On:
21 JUN 2021 9:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21؍ جون : کووڈ – 19 کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری مہم کا نیا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا۔ ایک اہم حصولیابی کے طور پر کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کے پہلے دن تقریباً 81 لاکھ (8095314) ٹیکے کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔
ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کا اعلان 7 جون 2021 کو وزیراعظم کے ذریعے کیا گیا تھا۔ انہوں نے تمام شہریوں سے ٹیکہ لگوانے اور کووڈ – 19 ٹیکہ لگوانے کے اہل دیگر افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی پرزور اپیل کی تھی۔آج کی حصولیابی کووڈ -19 وبا کے خلاف حکومت کی لڑائی میں بھارت کے عوام کے اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتی ہے۔
مرکزی حکومت کووڈ – 19ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کو توسیع دینے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کو رفتار دینے کے لئے زیادہ ٹیکوں کی دستیابی ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ویکسین کی دستیابی کے تیز ترین ہدف کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی گئی ہے، تاکہ وہ ٹیکہ کاری کے لئے بہتر منصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین سپلائی چین کو اچھی طرح سے منظم کرسکیں۔ مئی 2021 کے مہینے کے دوران ملک گیر کووڈ – 19 ٹیکہ کاری عمل کے لئے 7.9 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب تھے۔ جون 2021 میں کووڈ ٹیکے کی تعداد کو بڑھا کر 11.78 کروڑ کیا گیا تھا۔ ان میں حکومت ہند سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی مفت سپلائی شامل ہے۔ ساتھ ہی جو ٹیکے براہ راست ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اور نجی اسپتالوں کے ذریعے خریدے جاتے ہیں، وہ بھی شامل ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے ریاستوں کو جون 2021 کے مہینے میں دستیاب کرائی جانے والی ٹیکوں کی خوراک کی پیشگی جانکاری فراہم کرائی گئی تھی، مرکز سے حاصل پیشگی اطلاع نے ریاستوں کو ضلع وار اور کووڈ ٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی) کے مطابق مؤثر طریقے سے ویکسین کی تقسیم کاری کے منصوبے تیار کرنے میں اہل بنایا ہے ۔ اس نے ملک میں ویکسین کا بندو بست بڑے پیمانے پر تیار کرنے میں مدد کی۔
درج ذیل جدول آج لوگوں کو لگائے گئے ٹیکوں کی ریاست وار تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
آج
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
783
|
آندھرا پردیش
|
47328
|
ارونا چل پردیش
|
12892
|
آسام
|
330707
|
بہار
|
470352
|
چنڈی گڑھ
|
6738
|
چھتیس گڑھ
|
84638
|
دادر و نگر حویلی
|
4176
|
دہلی
|
76216
|
گوا
|
15586
|
گجرات
|
502173
|
ہریانہ
|
472659
|
ہماچل پردیش
|
98169
|
جموں وکشمیر
|
32822
|
جھار کھنڈ
|
82708
|
کرناٹک
|
1067734
|
کیرالہ
|
261201
|
لداخ
|
1288
|
لکشدیپ
|
289
|
مدھیہ پردیش
|
1542632
|
مہاراشٹر
|
378945
|
منی پور
|
6589
|
میگھا لیہ
|
13052
|
میزورم
|
17048
|
ناگالینڈ
|
9745
|
اڈیشہ
|
280106
|
پڈو چیری
|
17207
|
پنجاب
|
90503
|
راجستھان
|
430439
|
سکم
|
11831
|
تمل ناڈو
|
328321
|
تلنگانہ
|
146302
|
تری پورہ
|
141848
|
اتر پردیش
|
674546
|
اترا کھنڈ
|
115376
|
مغربی بنگال
|
317991
|
دمن اور دیو
|
4374
|
میزان
|
80,95,314
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- م ع- ق ر)
U-5763
(Release ID: 1729364)
Visitor Counter : 251