سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے یوگا 2021 کا بین الاقوامی دن منایا
یوگا ماہرین نے صحت مند جسم اور روح کے لئے یوگا کرنے پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
22 JUN 2021 9:02AM by PIB Delhi
نئی دہلی،22/جو ن - 1202 ۔مواصلات اور پالیسی تحقیق کے سائنس کے قومی ادارے سی ایس آئی آر اور این آئی ایس سی پی آر نئی دہلی نے21 جون 2021 کو یوگا کا بین الاقوامی دن منایا۔جس میں ملک بھر کے سائنسدانوں ، اسٹاف، متعلقہ افراد، طلبا ، سائنس کے شائقین اوررابطہ کاروں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی۔ یہ پروگرام فیس بک لائیو کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا تھا۔

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر ، پروفیسر رنجنا اگروال نے افتتاحی خطبہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کئی طریقوں سے بنی نوع انسان کے لئے بے حد ضروری ہے۔ بھارت کا جانکاری کا نظام ہمارے جسم ، ہمارے دماغ اور ہماری روح سے منسلک ہے۔آیوروید یوگا ، نیچرو پیتھی اور تغذیہ وغیرہ علم سے مالا مال ہمارے بھارتی نظام کے تحت آتے ہیں۔مہلک کووڈ وبا کے دوران سبھی نے کووڈ-19 بیماری کے ساتھ ساتھ تناؤ، نفسیاتی بحران اور ذہنی دباؤ کاسامنا کیا ہے۔ اس طرح کے آزمائشی دور میں دنیا نے یوگا اور آیوروید کو وبا کے خلاف لڑائی میں ایک موثر وسیلہ خیال کیا ہے۔یہاں تک کے اقوام متحدہ نے بھی ذہنی صحت کے لئے یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا کے ذریعہ ایک صحت مند سماج تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
آیوش کی وزارت میں سی سی آر وائی این، ایس ایف سی ممبر، ناڈا یوگا ماہر ڈاکٹر نودیپ جوشی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اپنے بیش قیمت خیالات کااظہار کیا ۔ ڈاکٹر نودیپ نے کہا کہ یوگا ذہن اور روح کے ساتھ سبھی کو تندرستی اور توانائی بخشتا ہے۔یوگا ہم سے ہماری پہچان کراتا ہے۔انہوں نے ذہن پر قابو پانے کے لئے دھیان اور یوگا کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے یوگا کو سائنس سے منسلک کیا اورتھرتھراہٹ ،آواز، توانائی اورمیکانکس کی مطلوبہ مقدار کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔آ، یو، اور ایم آوازیں ذہن میں تھرتھراتی ہیں اور یہ ہمارے اعصابی نظام اور ہمارے پورے جسم کو پاک کرتی ہیں۔ڈاکٹر نو دیپ نے ناڈا یوگا کے طریقے کو تفصیل سے بیان کیا اور ہماری زندگیوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یوگا کے مخصوص طریقے سے قدرت کی آوازوں کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے۔آخر میں انہوں نے اپنے اس بیان کے ساتھ اپنی تقریر کو ختم کیا کہ یوگا ہمیں حسن اخلاق کے سفر پر لے جاتا ہے۔
اس پروگرام میں یوگ آچاریہ منجری نے ہماری جسم کی طاقت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جسم میں اندرونی طاقت ہوتی ہے جو ہمارے ذہن میں مثبت خیالات لاتی ہے۔یوگا کی زبان میں انسانی جسم اگنی، وائیو، آکاش، پرتھوی اور جل پانچ بنیادی عنصر سے بنا ہے اور جب ان عنصر کی ہمارے جسم میں ترتیب بگڑتی ہے تب بیماریاں پیدا ہوتی ہے۔ محترمہ منجری نے میڈی ٹیشن اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جس میں بہت سے شرکاء نے سرگرم طور سے حصہ لیا۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے سائنسداں ڈاکٹر منیش موہن گور نے بھی اس پروگرام اور سوال و جواب کے اجلاس میں شرکت کی۔
سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے سائنسداں ڈاکٹر پرمانند نے یوگا کے اس بین الاقوامی پروگرام میں شرکت کی اور شکریہ کی تحریک پیش کی ۔
******
( ش ح ۔ ش ر۔رض)
U- 5750
(रिलीज़ आईडी: 1729326)
आगंतुक पटल : 243