محنت اور روزگار کی وزارت

کم سے کم مزدوری اور قومی سطح پر کم سے کم مزدوری مقرر کرنے سے متعلق ماہرین کا گروپ جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کرے گا

Posted On: 19 JUN 2021 1:24PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت نے ممتاز ماہر اقتصادیات پروفیسر اجیت مشرا کی صدارت میں ایک خصوصی ماہرین کے گروپ کی تشکیل کی ہے، جو حکومت کو کم از کم مزدوری اور قومی سطح پر کم از کم مزدوری کے تقرر کے بارے میں تکنیکی معلومات اور سفارشیں پیش کرے گا۔ماہرین کے اس گروپ کے کام کی مدت تین سال ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ میڈیا کے کچھ حلقوں اور بعض اسٹیک ہولڈرز نے اس قدم کو حکومت کے ذریعے کم از کم مزدوری اور قومی سطح پر کم از کم مزدوری مقرر کرنے میں تاخیر کرنے کی کوشش کے طورپر دیکھا ہے۔

یہاں یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ حکومت کا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے اور ماہرین کا یہ گروپ جلد از جلد حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ماہرین کے اس گروپ کی مدد کار تین سال رکھی گئی ہے، تاکہ کم از کم مزدوری اور قومی سطح پر کم از کم مزدوری مقرر کرنے کے بعد بھی جب بھی ضرورت ہو حکومت کم از کم مزدوری اور قومی سطح کم از کم مزدوری سے متعلق موضوعات پر اس خصوصی ماہرین کے گروپ سے تکنیکی معلومات ؍صلاح حاصل کرسکے۔اس گروپ کی پہلی میٹنگ 14 اپریل 2021ء کو ہوئی اور اس کی دوسری میٹنگ 29جون 2021ء کو ہوگی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5659)



(Release ID: 1728600) Visitor Counter : 142