سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
گجرات کے جام نگر میں کل دویانگ جن کے لئے لگائے گئے ’’سماجک ادھیکارِتا شیور‘‘ میں3805دویانگ جن افراد معاون آلات حاصل کریں گے
Posted On:
19 JUN 2021 11:51AM by PIB Delhi
گجرات کے جام نگر میں کل دویانگ کے لئےلگائے گئے ‘‘سماجک ادھیکارتا شیور‘‘ میں کووڈ-19 وبا ء کے لئے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بلاک ؍پنچایت سطح پر 3805دویانگ جن کو 3.57کروڑ روپے مالیت کے کل 6225معاون آلات مفت تقسیم کئے جائیں گے۔
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دِویانگ جن کو معاون اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے یہ کیمپ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے ذریعے اِلمکو(اے ایل آئی ایم سی او)اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی مہمان خصوصی کے طورپر ورچوئل طریقے سے موجود ہوں گے، جبکہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت تقریب کی صدارت کریں گے۔گجرات کے دیہی ترقی ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب رنچھوڑ بھائی پھلادو، ریاست کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر جناب ایشور بھائی پرمار ، غذا و شہری سپلائی ، صارفین امور اور گھریلو صنعت کے وزیر مملکت جناب دھرمیندر سنگھ جڈیجہ ، جام نگر کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ پونم بین مادم اور نوساری کے ممبر پارلیمنٹ جناب سی آرپاٹل کے ساتھ ساتھ ڈی ای پی ڈبیلو ڈی، المکو اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت کئی معجز شخصیات بھی تقریب میں ورچوئلی ؍ذاتی طورپر شامل ہوں گی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5656)
(Release ID: 1728571)
Visitor Counter : 151