سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سینسیٹ ریپڈ کووڈ – 19 اے جی کٹ

Posted On: 19 JUN 2021 9:19AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 جون         پوری دنیا موجودہ وقت میں جاری کووڈ – 19 وبائی بیماری سے شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ کوووڈ – 19  انفیکشن کے دوران مریض میں پائے جانے والی علاماتوں کی سنجیدگی سے بروقت تشخیص نہیں ہونے سے جان لیوا خطرات پیدا ہو جاتے ہیں۔متاثرین کی فوری جانچ کے طریقہ کار میں اینٹیجن ٹیسٹنگ شامل ہے جو مختصر عرصے میں سیکڑوں نمونوں کا نتیجہ مہیا کرتی ہے۔ ہمارے ملک کے شہریوں کے لئے اس طرح کے تیز رفتار ٹیسٹ کو قابل رسائی ، کفایتی اور دستیاب بنانے کے لئے حکومت ہند کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ متعدد جدت پسند اور کاروباری افراد درست ، سستی اور قابل رسائی  ٹیسنگ کٹس تیار کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو اس طرح کے مشکل وقت میں آسانی سے جانچ کا پتہ لگانے کے لیے بلکہ ہندوستان میں بایو ٹکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے بھی مدد فراہم کی جاسکے۔

کووڈ – 19 ریسرچ کنسورشیم کے زیراہتمام  ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی معاون مصنوعات  'سینسیٹ ریپڈ کووڈ – 19 اے جی کٹ' کو یو بیو بایو ٹکنالوجی سسٹم پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ کٹ 15 منٹ کے وقفے میں سارس کوو – 2 نیو کلیو پروٹین کی جانچ کر کے نتیجہ فراہم کرنے کا اہل ہے۔ مشتبہ فرد سے ناسوفریجینل سویب کا استعمال کرکے نمونے جمع کیے جاتے ہیں۔ یہ آئی سی ایم آرسے منظور شدہ کٹ ایک کرومیٹوگرافک امیونوسے ہے ، جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کو بصری طور پر ٹیسٹ کے نتائج کو پڑھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ٹیسٹ سینڈوچ امیونواے سے کے اصول پر کام کرتا ہے اور مونوکلونل اینٹی باڈی کی ایک جوڑی کا جوڑا استعمال کرتا ہے جو کووڈ – 19 کے مخصوص اینٹیجن سے مربوط ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے ایک رنگین خط کی شکل میں نظر آتی ہے۔ اس کٹ میں بالترتیب 86 فیصد اور 100فیصد کی حساسیت اور خصوصیت کی نمائش کی گئی ہے اور اس  کی شیلف لائف 24 ماہ کی ہے۔ سینسٹ ریپڈ کووڈ – 19 اے جی کٹ کو کامیابی کے ساتھ تجارتی بنایا جا چکا ہے۔

اس طرح کے فوری ٹیسٹ صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو فوری طور پر متاثرہ افراد کی تشخیص کرنے ، ان کا وقت بچانے اور متاثرہ فرد کو بہتر سے بہتر مشورے اور علاج فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

مزید معلومات کے لئے: ڈی بی ٹی/بی آئی آر اے سی کے ای – مواصلات سیل سے رابطہ کریں

@DBTIndia@BIRAC_2012

www.dbtindia.gov.in

www.birac.nic.in

 

ڈی بی ٹی کے بارے میں

وزارت سائنس و ٹکنالوجی کے تحت محکمہ بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) ، ہندوستان میں زراعت ، صحت کی دیکھ بھال ، جانوروں سے متعلق علوم ، ماحولیات اور صنعت میں بایو ٹکنالوجی کے فروغ اور استعمال کو فروغ دیتا ہے۔

بی آئی آر اے سی کے بارے میں

بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی) ، ایک غیر منافع بخش سیکشن 8 ، شیڈول بی ، پبلک سیکٹر اکائی ہے جسے حکومت ہند کے محکمہ بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) نے قائم کیا ہے اور ملک کی پیداواری ترقی کی ضرورتوں سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک انٹرفیس آرگنائزیشن کے طور پر کام کرتا ہے۔ بایوٹیکنالوجی کی صنعت ملک کی مصنوعات کی ترقی کی ضروریات کے سلسلے میں منصوبہ جاتی تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5651



(Release ID: 1728542) Visitor Counter : 245