بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت نے ادیوگ آدھار سے متعلق مفاہمت نامے کے نفاذ کی معیاد 31 مارچ 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 تک کی
Posted On:
17 JUN 2021 7:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 17 جون: بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت نے اصل نوٹیفکیشن نمبر ایس .او.2119 (ای) بتاریخ26.06.2020 میں 2347 (ای) کے ذریعہ ترمیم کی ہے۔ اس کے تحت اب ای ایم پارٹ2 اور یو اے ایم کے نفاذ کی معیاد کو 31.03.2021 سے بڑھا کر 31.12.2021 کر دیا گیا ہے۔ اس سے ای ایم پارٹ 2 اور یو اے ایم کے حامل افراد کو ایم ایس ایم ای کے ترجیحی شعبے کے قرضے کے فوائد سمیت مختلف موجودہ اسکیموں اور مراعات کے تحت موجود دفعات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔
موجودہ کووڈ-19 کی صورتحال کے دوران MSMEs کو درپیش مشکلات اور اس اہم ترین سیکٹر کے مفادات سے متعلق مختلف ایم ایس ایم ایز سے منسلک ایسوسی ایشنوں ، مالیاتی اداروں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں کی اپیلوں پر غور کرتے ہوئے ، مذکورہ ترمیم عمل میں لائی گئی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ ای ایم پارٹ II اور یو اے ایم ہولڈر زیکم جولائی ، 2020 کو شروع کیے جانے والے اُدیم رجسٹریشن کے نئے نظام کو اختیار کرلیں گے ، اور اس کے ذریعہ سے سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کریں گے ، اور اس طرح ایم ایس ایم ای کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگی اور ان کی معاشی سرگرمی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں ان کی تیز تر کوششیں رنگ لائیں گی۔
دلچسپی رکھنے والے کاروباری افراد مفت اور بغیر کسی دستاویز کے https://udyamregmission.gov.in پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ ادیم پورٹل پر اندراج کے لئے صرف پین اور آدھار کارڈکی ضرورت ہے۔ اب تک ، اس پورٹل نے 17.06.2021 بھارتی معیاری وقت کے مطابق (5.26.43 بجے،) تک 33،16،210 کاروباری اداروں کی رجسٹریشن اور درجہ بندی میں سہولت فراہم کی ہے۔
ش ح۔ س ک
U No. 6012
(Release ID: 1728131)
Visitor Counter : 271