سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نیامطالعہ شمالیائی خطے میں بلیک کاربن ، جوعالمی تمازت میں اہم شراکت دارہیں ، کے درست تخمینے اور موسم اور آب وہواسے متعلق پیش گوئیوں میں بہتری لانے میں مدد کرے گا

Posted On: 07 JUN 2021 3:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 07؍جون :کاربن ڈائی آکسائیڈ co2 کے بعد عالمی تمازت میں تعاون کرنے والا دوسرا سب سے اہم آلودہ بلیک کاربن (بی سی ) کا ہمالیائی خطے میں درست تخمینہ کرنا اب آپٹیکل آلات کااستعمال کرکے ممکن ہوگا۔ یہ تخمینہ ہمالیائی خطے کے لئے ماس ابزاپشن کراس –سیکشن (ایم اے سی ) نامی ایک خاص پیمانےکی بنیاد پر ہوگا ، جس کا سائنسدانوں نے پتہ لگایاہے ۔ اس سے عددی موسم کی پیش گوئیوں اور آب وہوا کے ماڈل کی  کارکردگی میں بھی بہتری ہوگی ۔

 آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آرآئی ای ایس ) جو کہ بھارت سرکارکے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی ) کے تحت ایک خودمختارادارہ ہے ، کے سائنسدانوں نے دہلی یونیورسٹی ، آئی آئی ٹی کانپوراور خلائی فزکس لیبارٹری ،اسرو کے سائنسدانوں کے تعاون سے پہلی مرتبہ وسطی ہمالیائی خطے میں بلیک کاربن اور ایلی مینٹل کاربن کا وسیع تر معائنہ کیاہے اور ماہانہ اور طول موج پرمبنی ایم اے سی کی قدرکا تخمینہ کیاہے ۔

محققین نے ایم اے سی جو کہ ایک لازمی پیمانہ ہے ، جس کا استعمال بلیک کاربن  کے جمع ہونے کی تفصیل حاصل کی جاسکتی  ہے، کا قدر نکالاہے ۔ ایشیا-پیسفک جرنل آف ایٹماسفیرک سائنسز میں شائع اور اپنے پی ایچ ڈی مشاہد ڈاکٹرمنیش ناجا کے ساتھ مل کر کئے گئے مطالعہ میں پرینکاشری واستونے ایم اے سی کے سالانہ اوسط قدر( 5.03 ± 0.03 m2 g 1 at 880 این ایم پر)کا حساب کیاہے اوراسے سابق میں استعمال کئے گئے مستقل قدر (این ایم پر16.6 m2 g 1 at 880)سے کم پایا ہے ۔ یہ کم قدریں اس صفائی ستھرائی کے مقام پر پروسیزڈ(تازہ نہیں ) ہوائی آلودگی کے اخراج کے نقل وحمل کا نتیجہ ہے ۔ اس مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلاہے کہ ایم اے سی کے یہ تخمینہ کردہ قدریں 880این ایم پر3.7سے 6.6ایم- 2جی -1کی حدود میں پہلے اہم موسمیاتی تبدیلی کو ظاہرکرتاہے ۔ یہ پایاگیاہے کہ یہ بدلاو بائیوگیس جلنے کے موسمیاتی تبدیلیوں،برے پیمانے پر  فضائی تبدیلیوں اور موسم سے متعلق پیمائش کے سبب ہوتے ہیں ۔

ایریز کی ٹیم کے مطابق ایم اے سی کے حساب میں استعمال کئے جانے والے اعلیٰ ریزولیوشن کثیرطول موج اور طویل مدتی معائنہ بلیک کاربن (بی سی ) اخراج کے سبب ہونے والے وارمنگ اثرات کااندازہ لگانے میں عددی موسم کی پیش گوئیاں اورآب وہواماڈل کی کارکردگی کو بہتربنانے میں مدد کریں گے ۔ مختلف طول موج پر بلیک کاربن (بی سی ) کے بارے میں درست علم بلیک کاربن کے اخراج کے ذرائع کو روکنے کے لئے کئے جانے والے منقسم ذرائع کے مطالعہ میں مدد کرے گا۔ اس طرح یہ بڑے کاربن کے اخراج سے نمٹنے کی پالیسیاں بنانے میں اہم جانکاری کے طورپر کام آسکتاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LRA9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RWOS.png

تصویر -1(بائیں ) موجودہ وقت میں نکالے گئے سائٹ اور مہینے کی مخصوص ایم اے سی (ترمیم شدہ ای بی سی ) اور 16.6ایم 2جی -1(غیرترمیم شدہ ای بی سی ) کے معیارات ایم اے سی کااستعمال کرکے 2014-2017مدت کے دوران تخمینہ کئے گئے ماہانہ اوسط کے مطابق بلیک کاربن (ای بی سی ) کنسنٹریشن میں تبدیلی ۔ مقام میں غلط پٹیاں ایک سگما معیاراتی اقسام کی نمائندگی کرتی ہے ۔(دائیں ) تابکاری طاقتوں میں اضافہ کوبھی صحیح اعداد وشمارمیں دکھایاگیاہے ۔

اشاعتی لنک : //doi.org/10.1007/s13143-021-00241-6.

 مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹرمنیش ناجا (manish@aries.res.in, 9411793315) سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

**********

)17.6.2021 (ش ح ۔ ع ح۔ع آ

U-5550


(Release ID: 1727858) Visitor Counter : 204