صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرہرش وردھن نے عالمی یوگاکانفرنس 2021سے خطاب کیا


پوری آبادی کی مکمل صحت یابی اورفلاح وبہبود کے لئے یوگا کو وسیع پیمانے پراختیارکرنے اوراس کے فوائد حاصل کرنے پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے اسے ہرشہری تک لے جانا ہماری حکومت کا نصب العین ہے

دنیا بھرکے ممالک نے یوگا کو اختیارکرکے بنی نوع انساں کو ہونے والے فوائد کی شناخت کی ہے :ڈاکٹرہرش وردھن

Posted On: 15 JUN 2021 7:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15؍جون : صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرجناب ہرش وردھن نے وزیرمملکت برائے دفاع جناب شری پد یسونائک کی موجودگی عالمی یوگاکانفرنس -2021کے افتتاحی کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ‘موکشایتن یوگ سنستھان ’کے زیراہتمام حکومت ہند کے وزارت آیوش اور ہندوستانی ثقافتی تعلقات سے متعلق کونسل کے ساتھ مل کر ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر منعقدکیاگیا ، جو 21جون 2021میں ہوناطے پایاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L4TN.jpg

مرکزی وزیرصحت نے ابتدامیں اس بات پرزوردیاکہ جب دنیا بنی نوع انساں کے لئے مکمل اوروسیع پیمانے پر صحت وفلاح وبہبود کے تعلق سے بات کرتی ہے کہ یوگاکے ہمارے قدیم ترین علوم کا ہمیشہ تذکرہ کیاجاتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘دنیا بھرمیں یوگا کو اختیارکرنے کی جو چلن شروع ہوئی ہے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیراس کا بین ثبوت ہے ۔ یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں ایک حصے کے طورپر شامل کرنے کی کوششیں مغربی ممالک میں بھی دیکھاجارہاہے ۔ یہاں تک کہ موجودہ عالمی وباء کے دورمیں بھی جب جسمانی وذہنی تندرستی پرزوردیاگیاہے ، تو کئی لوگوں نے اس کے لئے یوگ کی طرف رخ کیاہے ۔ اس سال یوم یوگا منانے کے لئے جو خاص پیغام ہےوہ ہے ( یوگا کریں ، گھرپررہیں ) اس اہمیت پرزوردیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ اس عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کے مدنظر بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اجتماعی سرگرمیاں موخرکردی گئی ہیں ۔ یہ پیغام کووڈ -19کے دورمیں سب سے زیادہ موزوں ہے کیونکہ اس وقت ہم سب کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم اپنے صحت پر پوری توجہ دیتے ہوئے سبھی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں ۔ پوری آبادی کی مکمل صحت یابی وفلاح وبہبود کے لئے یوگا کووسعت دینے اوراسے اچھی طرح اپنی عادت بنانے اوراس کے فوائد پر نظررکھتے ہوئے ہرشہری تک اسے پہنچانا ہماری حکومت کانصب العین ہے ۔

معزز وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ ستمبر 2014میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کی ، کی گئی اپیل کو یاد دلاتے ہوئے مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرہرش وردھن نے کہا‘‘یہ بالکل واضح ہے کہ بین الاقوامی یوم یوگا کی اصل اورحقانیت ہمارے معزز وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے ذریعہ ان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں پوشیدہ ہے ۔ جہاں انھوں نے ہرسال 21جون کو یوگا کو فروغ دینے اوراس کے فائدے کو محسوس کرنے کے لئے ایک خاص دن کے طورپر اسے اختیارکرنے اوراس کی نشاندہی کرنے پرغورکرنے کامشورہ دیاتھا۔’’

ڈاکٹرہرش وردھن نے اس بات پربھی روشنی ڈالی کہ عوامی سرگرمیوں پر کووڈ سے متعلق پابندیوں کے دوران یوگا نے کس طرح عام لوگوں کی مدد کی ہے ۔ انھوں نے کہا‘‘درحقیقت یہ ہرہندوستانی کے لئے فخرکی بات ہے کہ ہمارے ملک کی اس انمول وراثت کو عالمی شناخت ملی ہے ۔ قوت مدافعت کی تعمیر اور دباؤکو دورکرنے میں یوگا کے فائدوں کو بطورمثال اچھی طرح سے اس کی وضاحت کی گئی ہے ۔ عالمی  یوگا کانفرنس جیسے پروگراموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یوگا اورکثرت اور اس تعلق کی سرگرمیوں میں شامل کیاجائے گا۔ گذشتہ برس عالمی وباء کی شروعات کے بعد سے ہی کئی لوگ اپنے گھروں سے ہی کام کررہے ہیں ۔ اورتمام لوگوں نے قرنطینہ ہونے کو اثرات کو بھی محسوس کیاہے ۔ کووڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئیں ، جس سے نمٹنے کے لئے جسمانی تندرستی کو برقراررکھنے کے لئے کئی طرح کے طریقے جیسے عوامی مقامات ، پارک ، کھیل اورجم بندہوگئے ہیں ۔ لوگوں کو اس نئی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اضافی کاموں کے ساتھ محدود مقام میں زیادہ وقت گذاررہے ہیں ، جس کی وجہ سے ان میں تناؤکی سطح میں اضافہ دیکھاگیاہے ۔ ان پابندیوں کے درمیان یوگا ہی ہے جو جسمانی تندرستی کو بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی امن وسکون کو بہترکرنے کے لئے ایک اہم حل فراہم کرتاہے ۔

 ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ آج وسیع طورپر یہ محسوس کیاجارہاہے کہ ہرفرد کے لئے صحت وتندرستی سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ دنیا بھرممالک نے یوگا کو اختیارکرکے انسانیت کے ہونے والے فائدہ کو پہچاناہے ۔ انھوں نے مختلف شعبوں اور الگ الگ خصوصیات کے حامل ماہرین  کا شکریہ اداکیا جنھوں نے  یوگا کے فوائد کی تشہیرکرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔انھوں نے اس کانفرنس کے انعقاد اورعام لوگوں کے درمیان صحت مندزندگی کے تئیں بیداری پھیلانے کے لئے سوامی ڈاکٹربھارت بھوشن اور موکشایتن سنستھان کا بھی شکریہ اداکیا۔ سوامی ڈاکٹربھارت بھوشن کئی دہائیوں سے یوگا اورہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے جی جان سے انتھک کوششیں کررہے ہیں ۔ ڈاکٹرہرش وردھن نے یہ یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیاکہ یہ کانفرنس لوگوں میں یوگا اورکثرت نیز زندگی میں ہونے والے اس کے فائدوں کے بارے میں بیداری لائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CNQC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N1RX.jpg

************

)16.6.2021 (ش ح ۔س ک۔ع آ

U-5520



(Release ID: 1727476) Visitor Counter : 185