امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

موٹے اناج کی کاشتکاری اور تقسیم کے لئے مراعات دینے کے اصولوں پر نظر ثانی کا وقت:جناب پیوش گوئل


حاشیہ پر کسانوں کی مدد کے لئے موٹے اناجوں کی خریداری میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے: جناب گوئل

مکا، جوار ، باجرہ وغیرہ نہ صرف صحت کے لئے بہتر ہیں، بلکہ زرعی معیشت کے لئے بھی بہتر ہیں

صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم، ریلویز اور کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندستان میں موٹے غذائی اجناس کی خریداری،تقسیم اور تلفی کے لئے پالیسی فریم ورک کا جائزہ لیا

Posted On: 15 JUN 2021 7:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15جون2021/وقت آگیا ہے کہ ہندستان میں  موٹے اناجوں کی کاشتکاری اور تقسیم کی مراعات دینے کے   اصولوں پر   نظر ثانی کی جائے، یہ بات  مرکزی وزیر برائے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم،   ریلوے ، تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے موٹے اناجوں  کی خریداری  ، تقسیم   اورتلفی کے لئے   پالیسی فریم ورک کا    جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ موٹے ا ناجوں کی  کاشتکاری اور  خریداری میں منصوبہ بند طریقے سے اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس اجلاس میں وزارت زراعت کے تحت محکمہ خوراک و عوامی تقسیم کے  متعدد محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ  مکا، جوار ، باجرا، راگی وغیرہ  نہ صرف صحت کے لئے بہتر ہیں بلکہ  زرعی معیشت کے لئے بھی بہتر ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم نے  ملک میں باجرا کے فروخت کو ضرورت کا اعلان کیا تھا۔   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی   2023 کو ’  بین الاقوامی  سال ‘ قرار دیا ہے۔  اس ترمیم کے پیش نظر موٹے اناجوں کی خریداری  ، تقسیم  اور ضائع کرنے کے لئے پالیسی رہنما خطوط    کی ضرورت تھی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ اصولوں اور ضوابط   کے نظر ثانی کے  نتیجے  میں موٹے اناجوں کی  خریداری کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی۔ موٹے اناجوں کی پیداوار  غذائیت سے بھرپور  ، اور فصلوں میں تنوع پیدا ہوتا ہے، ان کی خریداری کی  حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ خریداری کی اجازت   صرف اسی صورت میں دی جائے گی  جب ممکنہ ری سائکلنگ سے بچنے ک لئے پچھلے اسٹاک کو نمٹادیا گیا ہو ۔ ان اناجوں کے صرف کے لئے  ریاست کی ضرورت کے مطابق   بین ریاستی   نقل و حملہ کی ضرورت ہے۔

معمولی اور غیر آبپاشی والی اراضی پر باجرہ  اگایا جاتا ہےاور اس کی خریداری سے  کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے میں  مدد ملے گی۔ باجرہ زیادہ غذائیت سے بھرپور ہے اور اس وجہ سے  ہندستان کو  غذائی قلت کے خلاف   لڑنے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ باجرہ زیادہ ماحول دوست ہے اور اس لئے    پائیدار زراعت کو فروغ دینے   اور ماحولیات کے تحفظ میں  مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ   مقامی خریداری اور مقامی کھپت سے نقل و حمل اور دیگر اناجوں کی اور کچھ کی   لائف کو بچانے میں مدد ملے گی۔  موٹے اناجوں کی شیلف لائف  تین ماہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ موٹے اناجوں کو ریاستی حکومت کی   ایجنسیوں /ایف سی آئی کے ذریعہ   موجودہ رہنما خطوط کے مطابق کاشتکاروں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی)کے تحت احاطہ کئے گئے موٹے اناجوں کی فصلیں، جوار (ہائیبرڈ) جوار ، باجرا،  راگی، مکا اور  جو ہے۔ہندستان میں خریف مارکیٹنگ  کے ایم ایس 21-2021 کے دوران مجموعی  طور پر  304914 کسانوں کو کسان مستفید ہوئے ہیں۔   سال 21-2020 کے دوان   مجوعی طور پر 1162886 موٹے اناج کی خریداری کی گئی  ہے۔

موٹے اناجوں کے لئے موجودہ   21 مارچ 2014 کو رہنما ہدایات کے مطابق  ریاستی حکومت کو دی گئی خریداری کی مدت  تین ماہ سے زیادہ تجاوز نہیں   کرنی چاہئے ۔   اور دوسری شرط ہے کہ  خریداری کا عرصہ بھی  کٹائی کی  عام مدت کے  اختتام سے  ایک ماہ سے آگے  نہیں جانا چاہئے۔  ریاست میں متعلقہ فصلوں کی خریداری اور تقسیم ، ریاستوں کو  عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس)  کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کا وقت  مہیا کیا جاتا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5509


(Release ID: 1727465) Visitor Counter : 217