صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

افواہ بنام حقیقت


انڈین سارس - سی او وی -2 جینٹکس کنسورٹیم (آئی این ایس اے سی او جی) سکوینسنگ سے ریئل ٹائم بنیاد پر باعث تشویش ویرینٹ (وی او سیز) کا پتہ لگانے میں مدد ملی اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ڈیٹا مشترک کردیا گیا ہے

Posted On: 15 JUN 2021 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 جون 2021 :

کچھ میڈیا رپورٹز ملک میں کم مقدار میں  سکوینسنگ  اور پیٹرنٹ کا پتہ لگانے  اور حکومت کو قدم اٹھانے کے مقصد سے الرٹ کرنے کے لئے نمونہ  جمع کرنے اور ڈیٹا بیس میں سکوینس جمع کرنے کے بیچ خامیاں ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نمونے کی حکمت عملی ملک کے مقاصد، سائنسی اصولوں  اور ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں سے متعلق دستایزات پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں ، حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ہے اور وقت فوقتاً ترمیم کی گئی ہے۔

آئی این ایس اے سی او جی  کے تحت ڈبلیو جی ایس سیمپلنگ اسٹریٹجی کا ااویلیویشن  :

انڈین سارس - سی او وی 2 جینٹکس کنسورٹیم  (آئی این ایس اے سی او جی ) بھارت سرکار کے ذریعہ 25 دسمبر 2020 کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت قائم کیا گیا ایک فورم ہے ۔ اس کا مقصد بھارت میں پھیل رہے کووڈ -19 کے اسٹرین کے جینوم سیکوینسنگ  اور وائرس  ویری ایشن کا مطالعہ و نگرانی کرنا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں  ان مقاصد کے ساتھ نمونے لئے گئے تھے

  • بین الاقوامی مسافروں کی شناخت کرنا  جو مختلف اسٹرین لاسکتے ہیں
  • یہ پتہ لگانا کہ کیا ویرینٹ پہلے سے ہی آبادی میں موجود ہیں

 

  1. بین الاقوامی  مسافر چنندہ ملکوں سے آرہے ہیں  اور ان کے رابطے میں آنے والے لوگ ہی ڈبلیو  جی سی کے لئے نشانزد تھے
  2. ہر ریاست سے آر ٹی پی سی آر پازیٹیو معاملوں کے 5 فیصد کمیونٹیز پر مبنی نمونے

اس بات پر غور کرنا اہم ہے کہ پانچ فیصد کا معیار اس وقت یومیہ نئے معاملوں (تقریباً 10000سے 15000یومیہ ) اور اس وقت کی آر جی ایس ایل کی سیکوینسنگ کی صلاحیت کی بنیاد پر طے کیا گیا تھا دونوں ہی مقاصد پورے ہوگئے ، جب یہ  فیصلہ کن  انداز میں ثابت ہوگیا کہ بین الاقوامی مسافر ویرینٹس لے کر آرہے ہیں اور پانچ ریاستوں میں کمیونٹی (یو کے ویرینٹ) میں ان کی منتقلی ہوچکی ہے۔

اس کے نتیجے  میں عالمی سیکوینسنگ اسٹریٹجی اور ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں سے متعلق دستاویز کی طرز پر نمونہ اسٹریٹجی کو مندرجہ ذیل مقصد کے ساتھ آئی این ایس اے سی او جی کے ذریعہ ترمیم کیا گیا ہے ۔

  1. ممکنہ  نمونے کے ذریعہ جینومک ویرینٹس / میوٹیشن کے ابھرنے کا پتہ لگانا ۔
  2. بڑے کلسٹر،  معمول کے برخلاف کلینکل پرزنٹیشن ، ویکسین  کامیابی،  مشتبہ دوبارہ انفیکشن وغیرہ جیسے مخصوص / معمول کے برخلاف واقعات میں وی او سی / جینومک ویرینٹس کا پتہ لگایا ۔

اس سلسلے میں  نئے کووڈ 19 معاملوں کی تعداد میں اضافہ آر جی ایس ایل کی موجودہ صلاحیت اور ملک اور دیگر مقامات پر سامنے آرہے دیگر جینومک ویرینٹ سمیت باعث تشویش ویرینٹس  (وی او سی) کا بروقت پتہ لگانے کے لئے ایک حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اس حکمت عملی کو 12 اپریل کو ‘‘ سینٹی نل سرویلانس’’ میں ترمیم کردی گئی تھی ۔ اس پر ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ بھی مہر لگا دی گئی ہے جس نے اسی طرح کی رہنما اصول جاری کئے تھے۔

موجودہ سینٹی نیل سرویلانس حکمت عملی کے تحت :

  1.  ریاستوں  نے نامزد آر جی ایس ایل کو نمونے بھیجنے کے لئے سینٹی نل سائٹس کے طور پر پانچ لیباریٹریز اور پانچ ٹری ٹائری  دیکھ بھال اسپتالوں کی شناخت کی  ہے
  2. ہر سینی نیل سائٹ ڈبلیو جی ایس کے لئے باقاعدہ طور پر 15 نمونے نامزد لیباریٹریز کو بھیج رہی ہے۔

سینٹی نل سرویلانس کے علاوہ ، بڑے کلسٹر ، معمول کے برخلاف کلینکل پرزنٹیشن ، ویکسین کامیابی، مشتبہ دوبارہ انفیکشن جیسے مخصوص / معمول کے برخلاف واقعات کے لئے  کھوج ، جانچ  اور ردعمل کے لئے سینٹی نل سروی لانس کے علاوہ  ایک اضافی واقعات پر مبنی سرویلانس کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ وبا سے متعلق جانچ ، مطالعہ کے طریقہ کی تفصیل ، ڈبلیو جی سی وغیرہ کے لئے جمع نمونوں کی تعداد حالات/ واقعہ پر منحصر کرے گی۔

جہاں تک ٹرن اراونڈ  وقت کی بات ہے ،  آئی این ایس اے سی او جی  سیکوینسنگ سے ریئل ٹائم بنیاد پر وی او سی کا پتہ لگانے میں مدد ملی ہے  اور اسے متعلقہ ریاستوں  کے ساتھ بھی مشترک کیا گیا ہے۔ موجودہ ٹرن اراونڈ وقت صرف 10 سے 15 دن ہے۔ حالانکہ ، اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ بیماری کی منتقلی اور سنگینی پر معلوموی او سی کا اثر پہلے سے ثابت ہےلیکن جانچ کے تحت نئے میوٹیشنس/ ویری اینٹس کے لئے ؛ وبائی منظر نامہ / کلینکل  نقطہ نظر سے جینومک  میوٹیشنس  کے باہمی تعلق قائم کرنے کے لئے ، سائنسی طریقہ سے مستند ثبوت جمع کرنے کے مقصد سے کچھ ہفتوں تک معاملوں/ کلینکل  سنگینی کے وبائی سائنس سے متعلق رجحان اور جینومک ویرینٹ کے نمونوں کے تناسب کی نگرانی کرنا اہم ہے۔

موجودہ جینوم سیکوینسنگ لیباریٹریز  کی تعداد اور صلاحیت بڑھانے کے سلسلے میں یہ بتایا  گیا ہے کہ موجودہ 10 لیباریٹریز کے علاوہ 18 دیگر لیباریٹریز کو آئی این ایس اے سی او جی نیٹ ورک میں شامل کرنے کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5491)

 



(Release ID: 1727391) Visitor Counter : 246