وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 16 جون کو وائیوا ٹیک کےپانچویں ایڈیشن میں کلیدی خطاب کریں گے
Posted On:
15 JUN 2021 2:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جون 2021 کو شام چار بجے وائیواٹیک کے 5 ویں ایڈیشن میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ وزیر اعظم کو بطور مہمان ذی وقار وائیوا ٹیک 2021 میں کلیدی خطبہ دینے کے لیے مدعوکیا گیا ہے۔
اس تقریب میں دیگر ممتاز مقررین میں فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون ، اسپین کے وزیر اعظم جناب پیڈرو سنچیز اور مختلف یورپی ممالک کے وزراء / اراکین پارلیمان بھی شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں جناب ٹم کُک ، سی ای او ، ایپل ، جناب مارک زکربرگ ، چیئرمین اور سی ای او ، فیس بک اور جناب بریڈ اسمتھ ، صدر ، مائیکروسافٹ سمیت دیگر کارپوریٹ رہنماؤں کی شرکت بھی ہوگی۔
وائیواٹیک ، یورپ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل اور اسٹارٹ اپ تقریب میں سے ایک ہے ، جو ہر سال سنہ 2016 سے پیرس میں منعقد ہوتی آئی ہے۔ اس کا اہتمام مشترکہ طور پر پبلک گروپ کے ذریعہ کیا جاتا رہا ہے جو ایک ممتاز اشتہاری اور مارکیٹنگ یونٹ اور لیس ایکوس جو کہ مشہور فرانسیسی میڈیا گروپ ہے۔ اس میں ٹیکنالوجی کی جدت اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کیاجاتا ہے اور جس میں نمائشیں ، ایوارڈز ، پینل تبادلہ خیال اور اسٹارٹ اپز کے مقابلے شامل ہیں۔ وائیواٹیک کا 5 واں ایڈیشن 16 سے 19جون 2021 کے درمیان منعقد ہونا طے پایا ہے۔
ش ح۔ س ک
U No. 5488
(Release ID: 1727202)
Visitor Counter : 149
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada