وزارت دفاع

بھارتی بری فوج نے کلی طور پر وقف مال بھاڑا گلیارے (ڈی ایف سی) پر ریل ٹرائل انجام دیا

Posted On: 15 JUN 2021 2:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 جون 2021: حال ہی میں بھارتی ریلوے کے ذریعہ وضع کردہ کلی طور پر مال بھاڑا کے لئے وقف گلیارا (ڈی ایف سی) ملک بھر میں تیز رفتار مال بھاڑا نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بھارتی بری فوج نے پیر کے روز (14 جون 2021) کو  نئی ریواڑی سے پھلیر ا تک موٹر گاڑیوں اور سازو سامان سے لدی ہوئی ملٹری ریل گاڑی کو اس گلیارے پر کامیاب طور سے چلانے کا تجربہ کیا اور اس طریقے سے ڈی ایف سی کی اثر انگیزی پایہ ثبوت کو پہنچ گئی۔ بھارتی بری فوج نے کلی طور پر وقف مال بھاڑا کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے ساتھ عمدہ تال میل بنایا اور اس طرح سے بھارتی ریلوے خاطر خواہ طور پر مسلح دستوں کی نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ثابت ہوگی۔ یہ تجربات ہول آف دی نیشن اپروچ کے ایک حصے کے طور پر انجام دیے گئے تاکہ قومی وسائل کا زیادہ سے زیادہ ممکنہ استعمال کیا جائے اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے مابین ہر طرح کے رخنے سے مبرا تال میل قائم ہو سکے۔

بھارتی بری فوج نے ڈی ایف سی سی آئی ایل اور بھارتی ریلوے اور شراکت داروں کے ساتھ  جو باہم ربط و ضبط قائم کیا ہے، اس کے توسط سے اب ڈی ایف سی ملحقہ معاون بنیادی ڈھانچہ مسلح دستوں کے نقل و حمل میں معاون ثابت ہوگا۔ نقل و حمل کو تقویت بہم پہنچانے کے لئے مخصوص مقامات پر بنیادی ڈھانچے کا وضع کیا جانا اور دفاع کی ملکیت والے رولنگ اسٹاک کو رول آن رول آف (رو ۔رو)خدمت کے تحت لانے اور لے جانے کے لئے  تجربات کھرے ثابت ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کو رسمی شکل دی جا رہی ہے اور لائحہ عمل وضع کیا جا رہا ہے۔

یہ تجربات اس عمل کے پہلے قدم کے نقیب ہیں اور ان کے توسط سے مسلح دستوں کی عملی مستعدی کا راستہ ہموار ہوگا۔ یہ پہل قدمی اپنی جگہ پر اس امر کو یقینی بنائے گی کہ عسکری ضروریات کے لحاظ سے بنیادی ڈھانچوں کا انتخاب اور ان کی ترقی منصوبہ بندی کی سطح پر ہی کی جا سکے گی۔

******

 ( ش ح ۔م ن ۔ اب ن)

U- 5489

 


(Release ID: 1727198) Visitor Counter : 254