خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بچہ مزدوری کے واقعات کی رپورٹ پنسل پورٹل یا چائلڈ لائن 1098 پر کریں

Posted On: 12 JUN 2021 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 جون ، 2021/خواتین اور بچوں کی ترقی اور کپڑے کی صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچہ مزدوری کے وقعات کی رپورٹ پنسل پورٹل پر کریں یا چائلڈ لائن – 1098 پر فون کریں۔ چائلڈ لیبر کے خلاف آج عالمی دن کے موقعے پر محترمہ ایرانی نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ ہر بچے کو تعلیم اور ایک خو ش و خرم بچپن کا حق حاصل ہے۔ بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقعے پر آیئے ہم سب بچہ مزدوری سے نبرد آزما ہونے کے تئیں اپنے عزم کو دوہرائیں ۔ یہ لوگوں کی شمولیت ہی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یہ یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ انہیں وہ بچپن مہیا ہو جن کے وہ مستحق ہیں۔

ایک اور ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ہر شہری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بچہ مزدوری کے واقعات کی رپورٹ پنسل پورٹل https://pencil.gov.in/  پر کریں یا چائلڈ لائن  – 1098 پر کلا کریں۔ ہم اپنے بچوں کے تئیں  - اپنے قوم کے مستقبل کے تئیں مقروض ہیں۔

بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن پوری دنیا میں ہر سال 12 جون کو منایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی محنت تنظیم آئی ایل او نے بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا جانے کا سلسلہ 2002 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد بچہ مزدوری کی طرف عالمی سطح پر توجہ دلانا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے کارروائی اور کوششیں کرنا ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5390

 



(Release ID: 1726588) Visitor Counter : 217